امریکہ، براون یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اس فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی، ریاستی اور وفاقی اداروں سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد قانون نافذ کرنے والے اہلکار، جن میں ایف بی آئی بھی شامل ہے، جائے وقوعہ کے قریب تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے میں واقع براون یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 2 طلبہ ہلاک اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔ تسنیم نیوز کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق، سی این این کے حوالے سے مقامی امریکی حکام نے ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق بتایا کہ شہر پروویڈنس میں براون یونیورسٹی کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے، جن میں سے 8 طلبہ ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے، جس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔ رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں یا بند جگہوں کے اندر ہی رہیں۔ یہ فائرنگ انجینئرنگ اور فزکس کی ایک کلاس میں فائنل امتحانات کے جائزہ اجلاس کے دوران پیش آئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ انہیں اس فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی، ریاستی اور وفاقی اداروں سے تعلق رکھنے والے 400 سے زائد قانون نافذ کرنے والے اہلکار، جن میں ایف بی آئی بھی شامل ہے، جائے وقوعہ کے قریب تعینات کر دیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :