Daily Mumtaz:
2025-12-14@22:58:55 GMT

پاک چین اقتصادی شراکتداری میں اہم پیشرفت، دلچسپی کا اظہار

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

پاک چین اقتصادی شراکتداری میں اہم پیشرفت، دلچسپی کا اظہار

پاک چین اقتصادی شراکتداری میں اہم پیشرفت، دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستان میں سولر اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات جاری ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی چین کے ’’ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ‘‘ کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی۔

چین کے وفد نے پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ملاقات میں بیجنگ میں ستمبر 2025 میں ہونے والی پاکستان-چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے دوران متعدد ترجیحی شعبوں میں 8.

5 بلین امریکی ڈالر کے معاہدے اور مشترکہ منصوبے طے پائے تھے۔

پاکستان چین کے سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ، پُرکشش اور تیزی سے بڑھتا ہوا سرمایہ کاری کا مرکز قرار پایا۔ پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے 6ہزار ایکڑ زمین مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، اسٹاک مارکیٹ انڈیکس گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 سے 5 گنا بہتر ہوا۔

پاکستان اور چین کے باہمی تعاون سے روزگار، برآمدات اور صنعتی ترقی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے پاکستان میں چین کے

پڑھیں:

 پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا : حکام  

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد  ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور برطانیہ کی وزیر برائے ترقیاتی امور بیرونیس چیپ مین کی اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔پاکستان میں برطانوی کمپنیوں کی تعداد 200 سے زائد ہونے کے باعث تجارتی حجم 5.5 بلین پاؤنڈ سے تجاوز کر گیا۔ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بیرونیس چیپ مین اور وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے ’’پاک-یو کے ایجوکیشن گیٹ وے‘‘ کے اگلے مرحلے کا بھی افتتاح کیا۔ ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت اسٹارٹ اَپ فنڈ متعارف کروائے گئے جبکہ آن لائن لرننگ پروگرامز اور تعلیمی مواقع میں توسیع کی گئی۔پاکستان اور برطانیہ نے صحت، تعلیم، آبادی اور ماحولیاتی استحکام میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک برطانیہ تعاون کے لیے ماحولیات، قدرتی وسائل اور گرین ٹیکنالوجیز کے فریم ورک میں گرین کومپیکٹ پروگرام  کا آغاز کیا گیا۔اہم ترقیاتی پیش رفت سے پاکستان کی معیشت میں استحکام، سرمایہ کاری میں اضافہ اور عالمی اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ  عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں اہم پیش رفت
  • وزیراعظم کا قومی ریگولیٹری اصلاحات کے پیکج کا اجرا
  • اصلاحات اور استحکام کے بعد پاکستان امریکا کے لیے اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر ابھرنے لگا
  • پاکستان کااپنی چائے کی کاشت اور اس کی تجارت کرنے کا فیصلہ
  •  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 8 سال کے بعد ترقیاتی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا : حکام  
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین 8سال بعد تجارتی مذاکرات
  • امریکی کمپنی کی چاغی میں دلچسپی، 1.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات میں اہم پیش رفت
  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین ترقیاتی مذاکرات، دو طرفہ تجارت میں اہم پیش رفت