نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-16
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کوفروغ دیا۔ لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ہیں۔ سازش کے ذریعے نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ذہن میں نوازشریف سے متعلق زہربھرا گیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف معمار پاکستان ہیں آج بھی ترقی کا سفر شہبازشریف اور مریم نواز اچھے انداز سے کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئرصحافیوں کے درمیان موجودگی میرے لیے اعزازہے، صحافت اورصحافیوں سے تعلق بہت پرانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عطا تارڑ
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔