نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کوفروغ دیا۔لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کا کیا حال کیا جا کر دیکھ لیں، کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئرصحافیوں کے درمیان موجودگی میرے لیے اعزازہے، صحافت اورصحافیوں سے تعلق بہت پرانا ہے، سازش کے ذریعے نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ذہن میں نوازشریف سے متعلق زہربھرا گیا، نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا، ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نوازشریف کا نام لکھا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے آئی ایم ایف کوخط نہیں لکھا تھا، پی ٹی آئی نے ملک اورمعیشت کو شدیدنقصان پہنچایا، پی ٹی آئی نے کردارکشی اورنفرت کی سیاست کو فروغ دیا، کبھی کسی کو چور، گاڈفادر اور گالی گلوچ نہیں کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر بہت اہم ہے،دنیا کے سربراہان مملکت نوازشریف کا اچھے الفاظ میں تذکرہ کرتے ہیں، باغی چیئرمین پی ٹی آئی جب کرین سے گرے تو نوازشریف نے میٹنگ بلائی زخمی ہونے پر ن لیگ نے اپنے جلسہ منسوخ کردئیے،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی کی تیمار داری کیلئے ہسپتال گئے، اپوزیشن میں تھے تو قومی اسمبلی میں میثاق جمہوریت کی بات شہبازشریف نے کی تاکہ ملکی معیشت کو استحکام ملے تو کہا گیا کہ یہ این آر او مانگ رہے ہیں۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف معمار پاکستان ہیں آج بھی ترقی کا سفر شہبازشریف اور مریم نواز اچھے انداز سے کررہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ پینتیس ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل عاصم منیرنے انعامات تقسیم کیے وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان جنگ کے سائے دروازے تک پہنچ گئے، امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، برطانوی وزیر دفاع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو کی سیاست کو فروغ دیا وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عطا تارڑ رہا ہے نے کہا

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا