ذرائع کے مطابق ملکارجن کھرگے نے نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں ”ووٹ چور گدی چھوڑ” ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ قوم کو ختم کر دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ووٹ چوری میں ملوث ہیں، وہ غدار ہیں اور ان غداروں کو ووٹنگ کے حق اور آئین کو بچانے کیلئے اقتدار سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق ملکارجن کھرگے نے نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں ”ووٹ چور گدی چھوڑ” ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ قوم کو ختم کر دے گا۔ بی جے پی کے لوگ غدار اور ڈرامہ باز ہیں، انہیں اقتدار سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔ کھرگے نے مزید کہا کہ 140کروڑ بھارتیوں کو بچانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بھارتیوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر کانگریس کے نظریے کو مضبوط کریں کیونکہ صرف یہی پارٹی ہی ملک کو بچا سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کھرگے نے کہا کہ

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار