راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں سے 5 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
لاہور:
پنجاب پولیس نے راجن پور میں کچے کے ڈاکوؤں سے 5 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرکل بنگلہ اچھا میں ڈاکو پانچ مقامی افراد کو اغوا کرکے اپنی کمین گاہ کی جانب فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
راجن پور پولیس نے بروقت ڈاکوؤں کا تعاقب کرکے انہیں گھیرے میں لے لیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان کے مطابق ڈاکووں نے گنے کی فصل میں پناہ لے رکھی تھی، ڈاکوؤں کے 7 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
گنے کی فصل کی وجہ سے ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
کوٹ ادو: گردوں کے مریضوں میں ڈائیلاسز سے ایڈز پھیلنے کا انکشاف
---فائل فوٹوپنجاب کے شہر کوٹ ادو میں واقع ایک نجی اسپتال میں گردوں کے مریضوں میں ڈائیلاسز کے ذریعے ایڈز پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق اسپتال سے ڈائیلاسز کروانے والے 3 مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی تھی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی مدعیت میں نجی اسپتال کے ٹیکنیشن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسپتال کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسپتال میں نصب ڈائیلاسز مشین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔