پاکستان نے بنگلا دیش کو اقتصادی تعاون کی بڑی پیشکش کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20 سال بعد پاکستان بنگلا دیش نویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلا دیش کے مشیر خزانہ ڈاکٹر صالح نے کی، جس میں دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق کراچی پورٹ کے ذریعے بنگلا دیش، چین، وسطی ایشیا سمیت علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت کر سکے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے کام تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ، پاکستان ہلال اتھارٹی اور بنگلا دیش اسٹینڈرڈ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ نے حلال تجارت سے متعلق ایک ایم او یو پر دستخط کیے، جو حلال مصنوعات کے معیار اور سرٹیفیکیشن میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان بنگلا دیش نالج کوریڈور کے قیام پر زور دیا گیا اور نالج کوریڈور کے تحت بنگلا دیشی طلباء کے لیے 500 نئے فنڈڈ وظائف کی تجویز دی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
سعودی عرب اور پاکستان نے تاریخی شراکت داری کے تسلسل میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے فریم ورک کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔
یہ اعلان ریاض میں وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق، دونوں ممالک نے تعلقات کو باہمی مفاد، تجارتی تبادلوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کی بنیاد پر مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
نئے فریم ورک کے تحت توانائی، معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، خوراک، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
دونوں ممالک متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، جن میں بجلی کے تبادلے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
سعودی عرب اور پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ شراکت داری کو دیرپا بنیادوں پر استوار کیا جائے تاکہ دونوں برادر ممالک اور ان کی عوام کے مشترکہ مفادات کو بہتر طور پر فروغ دیا جا سکے۔
بیان میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ جلد ہی سعودی پاک سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا، جس میں مشترکہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ اور مزید تعاون کے اقدامات طے کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انفارمیشن ٹیکنالوجی بجلی پاکستان توانائی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل سعودی عرب سعودی وزارت خارجہ فریم ورک