اسلام آباد اور پنڈی میں جرائم پیشہ عناصر کے شہریوں پر انسانیت سوز تشدد کے واقعات میں پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد اور راولپنڈی میں جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کی جانب سے نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردیں جس میں پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دو مختلف ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں سے ایک میں نوجوان آدھے سر سے گنجا اور نیم برہنہ دیکھا گیا جو انتہائی بے بسی کے عالم میں وہاں سے بھاگ رہا تھا۔
دوسری ویڈیو میں ایک شخص کو پائپ سے ہاتھ اوپر باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا ہے تمام واقعات سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر صادق آباد کے پی رہائشی بلال نامی شخص کے گروہ کا نام بھی لیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کہ مزکورہ واقعات میں بلال نامی ملزم ملوث ہے جس کے حوالے سے پولیس کی چھان بین شروع کردی۔
راولپنڈی پولیس نے رابطہ کرنے پر ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ملزم بلال کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی مقدمات درج ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا علاقہ بظاہر اسلام آباد کا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
اسلام آباد:ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم تیمور حسن کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم گزشتہ 4 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر، منڈی بہاءالدین میں مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔