سری لنکاکا ایک اہم بی ٹو بی روڈ شو اور نیٹ ورکنگ ایوننگ کاانعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا نے پاکستان‘ خصوصاً کراچی کی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیاحت سے متعلق ایک اہم بی ٹو بی روڈ شو اور نیٹ ورکنگ ایوننگ کا انعقاد کیا جو 10 دسمبر 2025ء کو کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد پاکستانی ٹریول انڈسٹری کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاحتی روابط میں نئی توانائی پیدا کرنا تھا۔ اس پروگرام کا انعقاد سری لنکا کنونشن بیورو نے وزارتِ خارجہ، وزارتِ بیرونِ ملک روزگار و سیاحت، قونصل جنرل آف سری لنکا کراچی اور سری لنکن ایئرلائنز کے تعاون سے کیا۔تقریب میں پاکستانی ٹریول ٹریڈ کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے سری لنکا کے وفد کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور سیاحتی شعبے میں نئے مواقع پر بات چیت کی۔ سری لنکا کے وفد میں ملک کی نمایاں ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کمپنیاں شامل تھیں جنہوں نے پاکستانی ٹور آپریٹرز کو سری لنکا میں سیاحت‘ کاروباری سرگرمیوں، گروپ ٹورز اور MICE یعنی میٹنگز، انسنٹیوز، کانفرنسز اور ایگزیبیشنز کے حوالے سے سہولتوں اور خدمات سے آگاہ کیا۔ تقریب کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ سری لنکا سال بھر کے لیے پوری طرح کھلا اور محفوظ سیاحتی مقام ہے جہاں تفریح، کاروبار، ثقافت، قدرتی مقامات اور مہم جوئی سمیت ہر طرح کے مسافروں کے لیے بھرپور مواقع موجود ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
انڈونیشیا کے صدر کواعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان عطا کردیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کواعلیٰ ترین اعزاز ’’نشان پاکستان‘‘ سے نواز دیا گیا۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ایوان صدر میں خصوصی اعزازی تقریب منعقد ہوئی جہاں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو نشان پاکستان عطا کیا گیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔
انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر پاکستان اور انڈونیشیا کے صدر نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات پر گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور دیرینہ خیرسگالی پر مکمل اتفاق کیا۔