ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکیمل، وزیراعظم کو 4 ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں 4 ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز دی گئی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وفاقی و صوبائی اسٹیک ہولڈرز، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ جلد مکمل کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی شفافیت کے ساتھ بر وقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے مختلف مراحل میں اصلاحات کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اسٹیک ہولڈرز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت وہ خود کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں میں اصلاحات میں معاونت پر عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے انسانی وسائل کو منصوبوں کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ضروری ہے، اور پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے اہداف کے مطابق منصوبوں کو مکمل کرنا لازمی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بروقت پروکیورمنٹ نہ ہونا ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کی بنیادی وجہ ہے، اور ای پروکیورمنٹ اور پراجیکٹ ریڈی نیس کی سہولیات فراہم کرنے سے پروکیورمنٹ کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، منصوبوں کی منظوری کے کئی مراحل کو آسان بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس میں چار ورکنگ گروپس بنانے کی تجویز دی گئی، جن میں پہلا ورکنگ گروپ منصوبوں کی منظوری اور تیاری کے مراحل میں اصلاحات پر کام کرے گا۔
دوسرا گروپ پروکیورمنٹ کو جدید اور شفاف خطوط پر استوار کرنے پر توجہ دے گا، جبکہ تیسرا گروپ زمین کے حصول اور ری-سیٹلمنٹ کے امور میں اصلاحات لائے گا۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع
اس کے علاوہ تجویز کے مطابق چوتھا گروپ انسانی وسائل اور اسٹاف کی تعیناتی میں اصلاحات پر کام کرے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور دیگر نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تجاویز پیش ترقیاتی منصوبے شہباز شریف ورکنگ گروپ وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تجاویز پیش ترقیاتی منصوبے شہباز شریف ورکنگ گروپ وزیراعظم پاکستان وی نیوز ترقیاتی منصوبوں کی میں اصلاحات شہباز شریف ورکنگ گروپ وفاقی وزیر اجلاس میں بنانے کی
پڑھیں:
حکومتِ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 منصوبوں پر دستخط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-1-6
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 61.8 ملین ڈالر کے 3 اہم منصوبوں پر دستخط کر دیے گئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی،روہڑی سیکشن آف مین لائن-ون کے لیے 10 ملین ڈالر کی پروجیکٹ ریڈینس فنانسنگ، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لیے 3.8 ملین ڈالر کی فنانسنگ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کے لیے 48 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے۔یہ منصوبے ملک میں بنیادی سہولیات کے شعبوں، جس میں رابطہ کاری، شہری ٹرانسپورٹ اور پانی کے وسائل میں ترقی کے لیے اہم اقدامات ہیں۔