Express News:
2025-12-06@07:17:42 GMT

فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ڈراز کی تقریب میزبان ملک امریکا میں منعقد کی گئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔

ایونٹ آئندہ برس امریکا سمیت تین ممالک میں کھیلا جائے گا جن میں کینیڈا اور میکسیکو شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 48 ٹیموں کو 4،4 کے 12 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ 'اے'میں میزبان میکسیکو، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا اور پلے آف ڈی سے کوالیفائر ٹیم شامل کی جائےگی۔

گروپ' بی' میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور پلے آف ’اے‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ 'سی ' میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی شامل ہیں جبکہ گروپ' ڈی' میں میزبان امریکا، آسٹریلیا، پیراگوئے اور پلے آف ’سی‘ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ' ای' میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاؤ شامل ہیں جبکہ گروپ' ایف' میں نیدر لینڈز، جاپان ، تیونس اور پلے آف ’بی‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ ' جی' میں بیلجیم ، ایران ،مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ' ایچ' میں اسپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

گروپ 'آئی' میں فرانس سینیگا ل، ناروے اور پلے آف ’2‘ کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ 'جے' میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا، آسٹریا، الجیریا اور اردن شامل ہیں۔

گروپ 'کے' سے پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور پلے آف ’ون‘ سے کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی جبکہ گروپ' ایل' میں انگلینڈ،کروشیا ،پانامہ اور گھانا کو شامل کیا گیا ہے۔

The stage is set.

Who triumphs? ????@aramco | #FIFAWorldCup pic.twitter.com/21qBVC6KlE

— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 5, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے کوالیفائر ٹیم اور پلے آف جبکہ گروپ شامل ہیں

پڑھیں:

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کا اعلان، محمد نواز بھی شامل

دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نومبر کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے نومبر کے مہینے کیلئے جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر اور بنگلا دیش کے تیج الاسلام کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز بھی ٹاپ تھری پلیئرز میں شامل ہوئے ہیں، ان میں سے کسی ایک کو ووٹنگ کے ذریعے آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار دیا جائے گا۔

محمد نواز نے حال ہی میں ختم ہونے والی سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز سمیت سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی شمولیت یقینی بنائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کا اعلان، محمد نواز بھی شامل
  • فٹبال ورلڈ کپ کا دھماکے دار آغاز کب اور کن ٹیموں کے درمیان ہوگا؟ تاریخیں طے ہوگئیں
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
  • پی ایس ایل بھارت میں بھی مقبول، گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانیوالے اسپورٹس ایونٹ میں شامل
  • ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی مشکل میں پڑ گئی
  • قومی مالیاتی کمشن اجلاس، مختلف امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
  • حیدرآباد:گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر پروفیسر فوزیہ صابر کا طالبات کے ہمراہ گروپ فوٹو
  • اس سال پاکستانیوں کی گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا چیز رہی؟
  • فیفا ویمنز یورو چیمپیئن شپ 2029 کی میزبابی جرمنی کو مل گئی، حتمی اعلان