پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز
لاہور:(آئی پی ایس) پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے 31 ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس وقت 165 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 11 ہزار 362 مرد، 6 ہزار 426 خواتین جبکہ 19 ہزار 366 بچے شامل ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 9 ہزار 931 افراد ایسے تھے جو کسی نہ کسی نوعیت کا رہائشی ثبوت رکھتے تھے، 11 ہزار 64 افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے جبکہ 10 ہزار 16 افراد مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
علاوہ ازیں غیر قانونی رہائش کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں لاہور میں 5 جبکہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں دستاویزی عمل اور اسکریننگ کے بعد افراد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیفا کا پہلا امن ایوارڈ امریکی صدر ٹرمپ کے نام فیفا کا پہلا امن ایوارڈ امریکی صدر ٹرمپ کے نام پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں، عطا تارڑ اب ان کو جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں، مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، عطا اللہ تارڑ اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے، بیرسٹر گوہر کا ردعمل پاکستان کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے ایف پی سی سی آئی اور مارکوپولو ریزورٹس اینڈ ٹورز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت... الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے خلاف ڈی پورٹ خلاف کا
پڑھیں:
امریکا نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث میکسیکو کے افراد کے ویزے منسوخ کر دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہےکہ امریکا نے میکسیکو میں کچھ افراد کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں جو جان بوجھ کر غیر قانونی امیگریشن میں مدد کر رہے تھے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ کارروائی میکسیکو کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے اعلیٰ افسران پر کی گئی ہے، جنہوں نے ایسے لوگوں کو سفر کی سہولیات فراہم کیں جو امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونا چاہتے تھے۔
تحقیقات کے مطابق یہ افراد کیریبین اور دیگر علاقوں سے بچوں سمیت لوگوں کو وسطی امریکا کے مقامات تک لے جاتے تھے، جہاں سے وہ بعد میں امریکا میں غیر قانونی داخل ہونے کی کوشش کرتے تھے۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ ویزے منسوخ کرنے کے علاوہ مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ یہ افراد امریکہ نہ آ سکیں اور واضح کیا کہ امریکا اپنی سرحدوں اور قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جو لوگ غیر قانونی امیگریشن سے فائدہ اٹھائیں گے، انہیں قانونی سزا بھگتنی پڑے گی اور سمگلنگ نیٹ ورکس کو سختی سے نشانہ بنایا جائے گا۔