پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئیں، ضلع مانسہرہ پولیس نے غیر ملکی افغان مہاجرین کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی۔

پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری 11 دسمبر تک خود پاکستان چھوڑ دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو رہائش فراہم کرنے والے شہری بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے، ایسے مکان مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے جو غیر رجسٹرڈ یا غیر قانونی افغان باشندوں کو کرایہ پر جگہ فراہم کرتے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پہلے سے جاری کریک ڈاؤن کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور ضلعی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی میں سست روی، محکمہ داخلہ برہم

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائیاں تیز کرنے کی سخت ہدایات جاری کر دیں۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف مؤثر آپریشن نہ ہونے پر شدید برہمی ہے اس لیے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرائے کے گھروں میں مقیم افغان باشندوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق افغان مہاجرین کے لیے قائم کیمپ صوبائی حکومت کے لیے مالی بوجھ بن چکے ہیں اس لیے انہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ حکومت مزید اخراجات برداشت نہیں کر سکتی۔

محکمہ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ غیر قانونی افغان شہریوں کا مکمل ڈیٹا ضلعی پولیس افسران کو فراہم کر دیا جائے اور جہاں ڈیٹا مرتب ہو چکا ہے اسے متعلقہ محکموں کے حوالے کر کے کارروائیاں شروع کی جائیں۔

واضح رہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے جس پر محکمہ داخلہ نے تمام اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: بیرونِ ملک دہشت گرد قیادت کیخلاف گھیرا تنگ، بڑے کریک ڈاؤن کی منظوری
  • خیبرپختونخوا: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی میں سست روی، محکمہ داخلہ برہم
  • اے این ایف کا منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، 45 گاڑیاں بند، 560 چالان جاری
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس
  • میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کیخلاف مقامی فوج کا کریک ڈاؤن، 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی رہا
  • میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کیخلاف فوج کا کریک ڈاؤن، 38 پاکستانی رہا
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن تیز
  • اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان