data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف مقامی فوجی کارروائی کے دوران 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکیوں کو رہائی دلوا دی گئی۔

تھائی فوج نے میانمار کی سرحد پار کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں کو ریسکیو کرکے بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کیا ہے۔ حکام کے مطابق ان پاکستانیوں کو مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں تھائی حکومت پاکستان کو باضابطہ خط بھی ارسال کر چکی ہے۔

تھائی حکام کا کہنا ہے کہ میانمار کے شیلٹر ہاؤسز میں مزید 60 پاکستانی موجود ہیں جو فراڈ سینٹرز سے فرار ہوکر وہاں پہنچے تھے۔

تھائی حکومت نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد سے تفتیش کے بعد انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی، تھائی حکومت نے ان پاکستانیوں کے نام پانچ سال کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا آن لائن فراڈ کے بڑے مراکز بن چکے ہیں، جہاں جعلی کال سینٹرز چلانے والے آن لائن نوکریوں کے اشتہارات دے کر لوگوں کو پھنساتے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق نوجوانوں کو ورک ویزے کا جھانسہ دے کر بلایا جاتا ہے اور پھر انہیں قید کر لیا جاتا ہے۔ پاکستانیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان ممالک میں ورک ویزوں اور مشتبہ آن لائن ملازمتوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آن لائن

پڑھیں:

کراچی کے بعد سکھر میں بھی بغیر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں بھی بنا نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف پولیس نے آپریشن شروع کر دیا، اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین کی سربراہی میں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم پوائنٹس پر ایس ایچ اوز کی نگرانی میں 15 ایگلز سمیت بھاری نفری کے ہمراہ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پولیس کیمطابق دورانِ کارروائی سینکڑوں گاڑیوں کو روکا گیا، ان کے کوائف اور نمبر پلیٹس کی تصدیق کی گئی، نمبر پلیٹ نہ لگنے کی صورت میں 61 سے زائد موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لیکر مختلف تھانوں میں لایا گیا۔ جن کی تصدیق اور تنبہہ کے بعد مالکان کے حوالے کردی گئی۔اسنیپ چیکنگ کے دوران قانون کے خلاف ورزی کرنے والی 38 گاڑیوں/موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے، علاوہ ازیں دوران اسنیپ چیکنگ کالے شیشوں والی گاڑیوں، گرین، بلو فینسی نمبرز پلیٹوں والی گاڑیوں، سمیت رکشہ، دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔ جن میں 4 سے زائد کاروں کو روک کر کالے شیشے ہونے پر کاروائی کردی گئی۔مشکوک افراد کی تلاش ایپ کے تحت ویری فیکیشن / تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹس اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اکثر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں، لہٰذا ان کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے بعد سکھر میں بھی بغیر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون
  • میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کیخلاف فوج کا کریک ڈاؤن، 38 پاکستانی رہا
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن تیز
  • سوشل میڈیا میں فیک نیوز پھیلانے پر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہو گا
  • لاہور: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس سمیت سینکڑوں سرکاری گاڑیوں کے خلاف کارروائی
  • سافٹ ویئر میں بڑی خرابی، دنیا بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ
  • راولپنڈی، ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری
  • 72 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر1 لاکھ 26 ہزار چلان؛13 کروڑ 48 لاکھ کے جرمانے
  • اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار