Nawaiwaqt:
2025-11-26@21:58:42 GMT

پشاور میں 24 انچ گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

پشاور میں 24 انچ گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ لگ گئی

پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ 

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق دھماکے سے 24 انچ گیس کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔ 

انھوں نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ علاقے کے لوگوں کو آگ سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

سی سی پی او پشاور نے کہا کہ سوئی گیس حکام کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن کا بیان
ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کےمتاثرہ حصے کو عوامی تحفظ کے لیے الگ کر دیا گیا، پشاور، ایبٹ آباد، مردان کی گیس سپلائی متبادل راستوں سے جاری ہے، کچھ علاقوں میں گیس پریشر کم رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آگ پر قابو پاتے ہی مرمتی کام شروع کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پائپ لائن

پڑھیں:

پشاور میں گیس کی مرکزی ٹرانسمیشن لائٹ پھٹ گئی، متعدد شہروں کو سپلائی بند

پشاور:

متنی کے قریب 24 انچ کی مرکزی ٹرانسمیشن لائن پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں پشاور، مردان اور سوات سمیت متعدد شہروں کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی۔

ترجمان کمشنر پشاور کے مطابق گیس پائپ لائن جنوبی علاقوں سے خیبر پختونخوا خصوصاً پشاور، مردان اور سوات تک گیس پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے اور متاثرہ لائن کو درہ آدم خیل اور متنی پشاور سیکشن میں عارضی طور پر بند اور الگ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گیس متبادل فراہمی کے لیے C-Leg سے 16 انچ کی لائن کے ذریعے گیس کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے سی این جی اسٹیشنز وقتی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناردرن گیس حکام  مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھے ہوئے ہیں اور جلد از جلد گیس کی معمول کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر، واٹر سپلائی لائن دھماکے سے پھٹ گئی، علاقہ پانی میں ڈوب گیا
  • پشاور میں گیس کی مرکزی ٹرانسمیشن لائٹ پھٹ گئی، متعدد شہروں کو سپلائی بند
  • پشاور میں گیس پائپ لائن میں دھماکا، مختلف شہروں کو سپلائی متاثر
  • پشاور: حسن خیل میں گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر، متعدد شہروں کی گیس سپلائی معطل
  • پشاور: صوبائی وزیر ریلیف عاقب اللہ خان اسپتال میں ایف سی ہیڈ کوارٹر دھماکے کے زخمیوںکی عیادت کررہے ہیں
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر  پر خودکش حملہ،  آپریشن جاری
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر صدر کے باہر دھماکا، آپریشن جاری