Express News:
2025-11-24@07:32:48 GMT

پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر  پر خودکش حملہ،  آپریشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

پشاور:

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ نے ابتدائی طور پر بتایا کہ آج صبح ہونے والے دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ پولیس، ایلیٹ فورس ار آر آر ایف کو طلب کرلیا گیا ہے۔

دریں اثنا ریسکیو ادارے کے اہل کار اور ایمبولینسز جائے وقوع پر پہنچیں، جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ کینٹ روڈ سمیت ملحقہ علاقوں کے راستوں کو عوام اور ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے ساتھ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

سی سی پی او میاں سعید کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر صدر میں حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی ہے، جہاں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں خود آپریشن کو لیڈ کررہا ہوں  اور اس وقت فائرنگ  جاری ہے۔

دھماکے کے بعد  شہر میں بی آر ٹی سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے بعد گیا ہے

پڑھیں:

پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 ایف سی اہلکار شہید

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 3 خودکش حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ 3 ایف سی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا، حملے کے بعد سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے  بند کر دیا گیا اور ٹریفک کو صدر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔

سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا جبکہ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہوئے۔

ویڈیو: نالے کے کنارے وی آئی پی ڈینٹل کلینک، سرعام لوگوں کی جانوں سے کھلواڑ، عطائی ڈاکٹر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

میاں سعید نے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی، تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا۔

ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری جاوید اقبال نے بتایا کہ تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، خودکش حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حملے میں 3 ایف سی اہلکار اور 6 شہری ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

ملتان: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے ہوسٹل سےطالب علم کی لاش برآمد

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے کا ایک زخمی خیبرٹیچنگ اسپتال لایاگیا، دھماکے کے بعد خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور  اسٹاف کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
  • پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیسے ناکام ہوا؟
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ دہشتگردوں کا اصل ہدف کیا تھا، ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں
  • پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 ایف سی اہلکار شہید
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 دہشتگرد مارے گئے، 3 اہلکار شہید
  • پشاور، دہشتگردوں کا ایف سے ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر صدر کے باہر دھماکا، آپریشن جاری
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ