حیدرآباد، ایل پی جی کی دکانوں پر بندش ختم کرنیکا مظالبہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) سندھ ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نور رحمن نے کہاکہ حیدرآباد میں بھتا کے لیے ایل پی جی کی دکانوں کو ناجائز اور غیر قانونی قرار دیا جارہا ہے اگر ایل پی جی غیر قانونی ہے تو اس پر ملک بھر میں پابندی عائد ہونی چاہیے ضلعی انتظامیہ اورسول ڈیفنس ظلم اور زیادتی کا سلسلہ فوری بند کرے ۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اختر خان جنرل سیکرٹری عبدالقادر یوسفزئی اور زر بادشاہ بھی موجود تھے۔ نور رحمن نے کہاکہ اس وقت حیدرآباد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹوں تک کی جارہی ہے جس کی وجہ سے 75 فیصد شہری ایل پی جی کا استعمال کررہے ہیں اور اس کاروبار سے وابستہ افراد ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی SOPs پر عمل کرتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں جنہیں بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ نور رحمن نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس نے پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ کے بعد ایل پی جی دکانوں کے لیے جاری کردہ لیٹر کو منسوخ کردیا جبکہ اس واقعہ سے ایل پی جی دکانداروں کا دور کا بھی واسطہ نہیں ہے اسی طرح لیاقت کالونی میں چوڑی بھٹی کے پھٹنے پر بھی ایل پی جی کی دکانوں کو بند کرایا گیا۔ نور رحمن نے کہاکہ CNG سے وابستہ طاقتور افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی گزشتہ روز سی این جی پمپ پر مسافر کوچ کا حادثہ پیش آیا کوئی پمپ بند نہیں کیا گیا چونکہ ایل پی جی غریب لوگوں کا کام ہے ان کی دکانوں کو بند کردیا جاتا ہے جس سے حیدرآباد میں کم و بیش 300 دکانیں متاثر اور ان میں کام کرنے والے سیکڑوں افراد بے روزگار ہوجاتے ہیں۔ نو رحمن نے کہاکہ حساس مقامات اور آبادیوں میں قائم دکانیں منتقل کرانے میں ایسوسی ایشن انتظامیہ کے ساتھ ہے تاہم ایل پی جی دکانداروں کے ساتھ دہرا معیار کسی طور برداشت نہیں کیا جائیگا اس ضمن میں ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہوئی ہے اگر انتظامیہ اور سول ڈیفنس نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو سپریم کورٹ سے رابطہ کیا جائیگا اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا جائیگا۔ نوررحمن نے کہاکہ پاکستان اور حیدرآباد سندھ میں ایل پی جی کے دو علیحدہ علیحدہ قانون نامنظور کرتے ہیں ملک میں دوقانون چل نہیں سکتے ملک بھر میں قدرتی گیس کی کمی کی وجہ گھریلو صارفین ہوٹلز مالکان اور پکوان سینٹرز ایل پی جی کا استعمال کررہے ہیں جو عوام کی ضرورت ہے صرف حیدرآباد کو نشانہ بنانا زیادتی ہے۔انہوں نے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ گورنر وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری آئی جی سندھ کمشنر حیدرآباد ڈی آئی جی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ایل پی جی کی دکانوں پر بندش فوری ختم کرنے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی قبل ازیں سندھ ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں عہدیداران سمیت دکاندار حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین ایل پی جی کے کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی مبینہ زیادتیوں کاروبار کی بندش کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایل پی جی کی دکانوں نور رحمن نے کہاکہ
پڑھیں:
لاہور، امریکی نژاد پاکستانی خاتون سے سابق شوہر کی مبینہ زیادتی
لاہور(نیوزڈیسک) ڈیفنس بی میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کو سابق شوہر کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے جانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ملزم جہانزیب نے امریکی نژاد پاکستانی خاتون سے شادی کی، ملزم کو کریمینل کیس میں ملوث ہونے پر امریکی شہریت واپس کرنا پڑی، ملزم نے طیش میں آکر یونین کونسل میں طلاق نامہ جمع کروادیا، جب میں امریکہ میں تھی تو ملزم نے مجھے طلاق نامہ بھجوادیا۔