کمسن بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں 2 کمسن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر ویرانے میں لایا تھا، جہاں ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ بچیوں کی چیخ و پکار سن کر فوری کارروائی کی۔
ترجمان کے مطابق ملزم 10 سالہ نعیمہ اور 8 سالہ ایمان کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیا، جہاں اس نے دونوں بچیوں سے زیادتی کی کوشش کی۔ 8 سالہ ایمان کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور بچیوں کو ریسکیو کرکے والدین کے سپرد کیا جب کہ ملزم علی رضا کو تھانہ رائیونڈ کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی ہراسمنٹ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ خواتین و بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
دوسری جانب چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ مصوم بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد اسماعیل نےبچےکو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی، جس کی اطلاع موصول ہونے پر چوہنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا ہے کہ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زیادتی کی کوشش گرفتار کرلیا گرفتار کر ورغلا کر بچیوں کو ملزم کو

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا