2 کمسن بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
لاہور:
کمسن بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں 2 کمسن بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم بچیوں کو اسکول سے ورغلا کر ویرانے میں لایا تھا، جہاں ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ بچیوں کی چیخ و پکار سن کر فوری کارروائی کی۔
ترجمان کے مطابق ملزم 10 سالہ نعیمہ اور 8 سالہ ایمان کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیا، جہاں اس نے دونوں بچیوں سے زیادتی کی کوشش کی۔ 8 سالہ ایمان کی آواز سن کر ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور بچیوں کو ریسکیو کرکے والدین کے سپرد کیا جب کہ ملزم علی رضا کو تھانہ رائیونڈ کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی ہراسمنٹ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ خواتین و بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
دوسری جانب چوہنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ مصوم بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد اسماعیل نےبچےکو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی، جس کی اطلاع موصول ہونے پر چوہنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا ہے کہ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنے والا ملزم گرفتار زیادتی کی کوشش گرفتار کرلیا گرفتار کر ورغلا کر بچیوں کو ملزم کو
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر ایئرپورٹ پر آف لوڈ
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق محمد آصف نامی مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
ترجمان کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کا ویزا لگا ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا جو جعلی ثابت ہوا۔
ملزم کا تعلق کراچی سے ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے جعلی لائسنس ایک ایجنٹ سے ایک لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر پاکستان آنے والا ملزم گرفتار
مزید بتایا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا اور پورا جعلی لائسنس ایجنٹ نے خود بنوا کردیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آف لوڈ ایف آئی اے پاکستان جعلی ویزا کراچی ایئرپورٹ