جعلسازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلا دیشی شہری کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلا دیشی شہری کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم فضل الحق کو کراچی سے گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا، گرفتار ملزم نے جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔
ایف آئی نے ملزم کو جاری کردہ شناختی کارڈ کو بلاک کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی شناختی کارڈ حاصل
پڑھیں:
اسلام آباد، خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرکے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے خلاف شہری شاہد شفیق خان کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔
کارروائی سے متعلق بتایا گیا کہ ملزم وقاص احمد نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک کے ذریعے وائرل کیں۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور انکوائری کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 21 اور 24 کے تحت درج کیا گیا۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ سب انسپکٹر مصباح بتول کو اس مقدمے کے لیے تفتیشی افسر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو ریمانڈ کے لیے 22 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔