data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کینیڈا میں اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے والے ایک بھارتی شہری کو عدالت کے حکم پر ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 51 سالہ جگجیت سنگھ کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی عدالت نے دو کم عمر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے ملک بدر کرنے اور دوبارہ کینیڈا میں داخلے پر مکمل پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جگجیت سنگھ چھ ماہ کے ویزے پر جولائی میں اپنے نومولود پوتے سے ملنے کے لیے کینیڈا آیا تھا۔ تاہم کینیڈین پولیس کے مطابق، وہ وہاں پہنچنے کے کچھ ہی عرصے بعد مقامی ہائی اسکول کے باہر موجود اسموکنگ ایریا میں اکثر نوجوان لڑکیوں کے قریب آتا اور ان سے تصاویر لینے کی کوشش کے ساتھ ساتھ غیر مناسب گفتگو بھی کرتا رہا۔

کینیڈین پولیس نے بتایا کہ 8 ستمبر سے 11 ستمبر کے دوران جگجیت سنگھ نے متعدد بار طالبات کے قریب جا کر انہیں ہراساں کیا اور اسکول کی حدود سے باہر بھی ان کا پیچھا کیا۔ ایک کینیڈین طالبہ نے پولیس کو بتایا کہ ابتدا میں وہ تصویر کھنچوانے پر رضامند نہیں ہوئی، مگر بعد میں امید کے ساتھ تصویر کے لیے ہاں کر دی، لیکن جگجیت سنگھ نے تصویر لیتے وقت بہت قریب آ کر اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا، جس سے طالبہ خوفزدہ ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جگجیت سنگھ کو 16 ستمبر کو گرفتار کیا گیا اور اس پر جنسی ہراسانی اور جنسی حملے کے الزامات عائد کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمانت پر رہائی کے بعد ایک اور شکایت کے بعد اسے دوبارہ گرفتار کیا گیا، اس بار اس نے عدالت میں اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

کینیڈین عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جگجیت سنگھ کا اسکول کی حدود میں آنا ناقابل قبول تھا اور اس قسم کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

جج نے فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی شہری کو فوری طور پر ڈی پورٹ کرنے اور آئندہ کینیڈا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو ہراساں کرنے کینیڈا میں جگجیت سنگھ اسکول کی کے مطابق

پڑھیں:

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251123-09-1
اِس چیز کی طرف سے تو غفلت میں تھا، ہم نے وہ پردہ ہٹا دیا جو تیرے آگے پڑا ہوا تھا اور آج تیری نگاہ خوب تیز ہے۔ اْس کے ساتھی نے عرض کیا یہ جو میری سپردگی میں تھا حاضر ہے۔ حکم دیا گیا ’’پھینک دو جہنم میں ہر گٹے کافر کو جو حق سے عناد رکھتا تھا۔ خیر کو روکنے والا اور حد سے تجاوز کرنے والا تھا، شک میں پڑا ہوا تھا۔ اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا بنائے بیٹھا تھا ڈال دو اْسے سخت عذاب میں‘‘۔ اْس کے ساتھی نے عرض کیا ’’خداوندا، میں نے اِس کو سرکش نہیں بنایا بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا‘‘۔(سورۃ ق:22تا27)

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریمؐ نے فرمایا: ’’اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو اللہ کی طرف سے یہ ضمانت حاصل ہے کہ وہ اسے یا تو (شہادت کی موت دے کر) اپنی بخشش اور رحمت کے دامن میں لے لے گا ، یا پھر ثواب اور غنیمت کے ساتھ واپس (گھر) لے آئے گا۔ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، واپسی تک اس روزہ رکھنے والے اور قیام کرنے والے کی طرح (ثواب حاصل کرتا) ہے جو (نفلی روزوں اور نفلی نمازوں سے) تھکتا نہیں‘‘۔
(سنن ابن ماجہ)

قرآن و حدیث سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہری نے خودسوزی کا خواب حقیقت بنا کر جان دے دی
  • کینیڈا: اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے والے بھارتی شہری کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
  • سِلہٹ بارڈر کے قریب بنگلہ دیشی شہری ہلاک، بھارتی قبائلی افراد پر الزام
  • جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی شہری گرفتار
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ
  • ایبٹ آباد، گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
  • اسکول طالبات و خواتین ٹیچرز سے زیادتی اور وائرل ویڈیوز کے اسکینڈل میں اہم پیشرفت
  • بھارتی حکومت مسلسل بین الاقوامی انسانی قانون اور شہری حقوق کو پامال کر رہی ہے، رحمانی
  • دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والا طیارہ 550 کروڑ روپے مالیت کا تھا، بھارتی وزیر دفاع