پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت، ایک اور ائیر لائن تباہی کے دہانے پر
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نا اہلی اور روایتی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے پاکستان کی ایک اور ائیر لائن تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے لائیسنس کی بروقت بحالی نہ ہونے سے سیرین ائیر لائن کے بارہ سو سے زائد ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔
سیرین ائیر لائن نے اپنے لائیسنس کی بحالی کے لیے وزرات ہوا بازی کو درخواست دی ہے کہ ائیر آپریٹنگ سرٹیفکیٹ بحال کر دیا جائے تاکہ آپریشن شروع کرنے کے اقدامات کیے جائیں جبکہ ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بھی آئیندہ ماہ ادا کرنی پڑے گی۔
سیرین ائیر لائن کی انتظامیہ کے مطابق معطل شدہ لائیسنس کی بحالی کے لیے وزارت ہوا بازی کو درخواست کی کہ جو جہاز چین میں کھڑا ہے اور جن جہازوں کے انجن سمیت دیگر اسپئیر ہاڑس بیرون ممالک سے آنے ہیں وہ آجائیں تاکہ آپریشن کو بحال کیا جا سکے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دو ماہ قبل جہازوں کی تعداد کم ہونے اور مسافروں کو بروقت منزل مقصود پر نہ پہنچانے پر لائیسنس معطل کر دیا تھا جو تاحال معطل ہے جبکہ لائیسنس معطل ہونے کی وجہ سے اندرون اور بیرون ممالک فضائی آپریشنز بھی تعطل کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے سیرین ائیر لائن کا فضائی آپریشن معطل ہوا۔ اگر سول ایوی ایشن اتھارٹی بروقت کارروائی کرتی تو آج سیرین ائیر لائن کا فضائی آپریشن معطل نہ ہوتا۔
دوسری جانب سیرین ائیر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الباسط کا کہنا ہے لائیسنس بحال ہوتے ہی کام شروع ہو جائے گا جبکہ ملازمین کو آئیندہ ماہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی شروع ہو جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سیرین ائیر لائن
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔