پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاک ایران تعلقات، علاقائی سلامتی، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق نے علاقائی امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ، ہمسایہ ممالک ہیں، پاکستانی اور ایرانی لیڈر شپ کے مابین حالیہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.

1فیصد ہوگئی، ملک میں تقریبا 80لاکھ افراد بے روزگار ہیں، سروے فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر اسلام آباد کچہری خودکش حملے سے متعلق گرفتار ملزم کا بیان،ہوشربا انکشافات جمعیت علما اسلام (ف)نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور ایران

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات؛ سکیورٹی تعاون، تربیتی پروگرام پر اتفاق

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت کے دیرینہ مسئلے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور سعودی عرب میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب دفاعی و تزویراتی تعاون پر کتاب کی رونمائی، ماہرین کا مثبت رد عمل

گزشتہ ہفتے وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیرِ داخلہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات میں اس دیرینہ مسئلے کے حل کی اطلاع دی گئی، جو پاکستان اور سعودی عرب میں رہنے والے روہنگیا مسلمانوں کی قانونی حیثیت سے متعلق تھا۔

Saudi, Pakistani Interior Ministers Discuss Bolstering Anti-Drug Cooperation.https://t.co/34lhRvAdXU#SPAGOV pic.twitter.com/ZBKxubWweI

— SPAENG (@Spa_Eng) November 24, 2025

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلے میں ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط رواں ہفتے مملکت میں کیے جائیں گے۔

سعودی سفیر نے بھی اس معاملے کے حل کی جانب پیش رفت میں پاکستان کے مثبت کردار پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دفترِ خارجہ نے بتایا کہ محسن نقوی اور شہزادہ عبدالعزیز کے درمیان ملاقات میں سیکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں اہم پیشرفت: روہنگیا مسلمانوں کا دیرینہ قانونی مسئلہ حل

سعودی وزیرِ داخلہ نے وفاقی کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

دونوں ممالک نے پولیس اور نیم فوجی دستوں کے لیے تربیتی تبادلوں کے پروگرام پر اتفاق کیا، جبکہ یہ بھی طے پایا کہ پاکستان اور سعودی عرب وزارتِ داخلہ کی ورکنگ گروپ کا اجلاس دسمبر میں ہوگا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے اور ہمیں مملکت کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی پر فخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان روہنگیا سعودی سفیر سعودی عرب شہزادہ عبدالعزیز کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز محسن نقوی نواف بن سعید المالکی وزیر داخلہ

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر ایاز صادق سے ایرانی رہنما ڈاکٹر علی لاریجانی کی ملاقات، دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال
  • پاک ایران ، پارلیمانی و عوامی سطح پررابطوں کے فروغ پراتفاق
  • پاکستان میں برآمدات کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے کی قیادت میں اہم اصلاحاتی اقدامات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات؛ سکیورٹی تعاون، تربیتی پروگرام پر اتفاق
  • اسحاق ڈار سے ایرانی مشیر علی لاریجانی کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم
  • وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق
  • محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • اسحاق ڈار کی ایرانی سیکرٹری علی لاریجانی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
  • ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی اسلام آباد آمد