عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوگئے جنہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق آج عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات کا دن ہے، اڈیالہ جیل جانے کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد شروع ہوگئی۔ علیمہ خان دیگر بہنوں کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پہنچیں، کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی جس پر پولیس نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے کارکنوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک لیا، پولیس نے بانی کی بہنوں کو گورکھ پور سے آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر مزید کارکنان وہاں جمع ہوگئے۔
علیمہ خان کارکنوں کے ہمراہ گورکھ پور سے اڈیالہ جیل کی جانب روانہ ہوگئیں، کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ علیمہ خان دیگر بہنوں کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھیں جب کہ کارکنوں کا جلوس پیدل گاڑی کے ساتھ روانہ ہوا۔راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو سڑک کے بائیں جانب پلاٹ میں جانب جانے کی ہدایت کردی۔ کارکنوں نے شدید نعرے لگائے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا۔ فیکٹری ناکے سے اڈیالہ روڈ مکمل بند ہوگیا، اسکولز کالجز سے گھر جانے والے طالب علموں کی بڑی تعدا رش میں پھنس گئی، سڑک بند ہونے سے مسافر بھی پریشان ہوگئے۔
دریں اثنا راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ہوگیا مگر عمران خان کی بہنوں سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ بیرسٹر گوہر علی خان کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین خان کا دھرنا فیکٹری ناکے پر جاری رہا۔ اس دوران راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کی دوسری طرف سے ٹریفک کی روانی بحال کردی جس پر شہریوں نے پریشانی ختم ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.

1فیصد ہوگئی، ملک میں تقریبا 80لاکھ افراد بے روزگار ہیں، سروے فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر اسلام آباد کچہری خودکش حملے سے متعلق گرفتار ملزم کا بیان،ہوشربا انکشافات جمعیت علما اسلام (ف)نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا اسرائیلی وزیراعظم نے سکیورٹی خدشات پر اپنا بھارت کا دورہ منسوخ کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اڈیالہ روڈ پر دھرنا عمران خان سے ملاقات ملاقات کی گورکھ پور علیمہ خان پولیس نے کی بہنوں ناکے پر خان کا

پڑھیں:

سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ نکلی

سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ نکلی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بیوٹی کلینکس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے صوبہ بھر میں سروے ٹیموں کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو دسمبر تک سروے اور رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

بیوٹی کلینکس سالانہ کروڑوں روپے کمانے کے باوجود سرکاری خزانے میں ٹیکس ادا نہیں کر رہے تھے۔

سروے کے دوران بیوٹی کلینکس کی باقاعدہ رجسٹریشن اور ای آئی ایم سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔افسران کی قلت پر قابو پانے کیلئے مزید انفورسمنٹ افسران کو فیلڈ میں تعینات کیا جا رہا ہے۔

افسران و عملے کی کارکردگی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ بارے بھی خصوصی سیل کو توسیع دی جائے گی۔

علاوہ ازیں ٹیکس ادائیگی میں تاخیر یا جمع نہ کروانے والے آپریٹرز کی بھی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے قوانین میں ترامیم اور انتظامی سٹرکچر پر کام جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل، علیمہ خان کا بانی سے ملاقات کیے بغیر جانے سے انکار
  • علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا
  • پی ٹی آئی کی کال؛ کارکنوں کے ساتھ علیمہ خان اڈیالہ جیل روڈ پر آ گئیں
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق اڈیالہ جیل کی رپورٹ عدالت میں پیش
  • عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے اڈیالہ جیل کی رپورٹ سامنے آ گئی
  • عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط ہے: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ
  • پی ٹی آئی کارکنان 25 نومبر کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں شرکت کریں، عالیہ حمزہ کی کال
  • سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ نکلی
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار