اسلام آباد+ صوابی (نیٹ نیوز+ نامہ نگار) تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی۔ بیان میں کہا پنجاب سے میری گزارش ہے آج 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اْن کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے، ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔ انہوں نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداروں، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز سے گزارش کی ہے کہ جب تک خان کے اہل خانہ وہاں موجود ہوں ہماری موجودگی لازم ہے۔ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم 4 کارکنان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچیں۔ ادھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ضمنی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ان غیر شفاف نتائج کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے، ین اے18 میں الیکشن کمشن کی کھلی دھاندلی نے ایک بار پھر اس کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔80  فیصد ووٹرز نے فراڈ انتخابات پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ این اے18 ہری پور میں فارم45  کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار شہر ناز عمر ایوب خان27  ہزار ووٹوں کی واضح برتری سے کامیابی حاصل کر چکی تھیں، لیکن الیکشن کمشن نے حسبِ روایت رات کی تاریکی میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج پر تشدد کو ایک سال ہونے پر 26 نومبر کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ریجن کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل تنظیمیں اضلاع کی سطح پر احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی احتجاج کے دوران جاں بحق کارکنوں کی رہائش گاہ میں جائیں اور لواحقین سے اظہار یک جہتی کریں۔

جنید اکبر کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حیات آباد پشاور میں قرآن خوانی کی جائے گی اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو کسی بڑے احتجاج کے بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ داخلہ نے تمام اداروں اور عوام کو "پارٹنر اِن پیس" بننے کی دعوت دیدی
  • ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن )کی جیت
  • اڈیالہ جیل پہنچو؛ پی ٹی آئی نے آخرعوام کوکال دےدی
  • پی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی
  • پی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی
  • ہری پور سے فارم 45 کے مطابق PTI امیدوار آگے ہے، اسد قیصر
  • پی ٹی آئی کا 26 نومبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • خالد خورشید کی وجہ سے گلگت بلتستان سے تحریک انصاف فارغ ہوگئی، گلبر خان
  • خالد خورشید کی وجہ سے گلگت بلتستان سے تحریک انصاف فارغ ہو گئی، گلبر خان