سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے جس کی بناء پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا، اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان حقیقی اقتصادی روابط کیلئے پرعزم، پائیدار ترقی امن سے جڑی ہے: اسحاق ڈار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ، سابقہ تین ایڈیشنز کے ریکارڈز اور نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی سامنے آگئی ابوظہبی میں کرکٹ کا میدان سج گیا، کل سے ٹی 10 لیگ کا شاندار آغاز پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا رائل چیمپس ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں بے خوف کرکٹ دکھائے گی،کورنٹی واش پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع، متوقع نام بھی سامنے آگئے پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اظہر علی نے پی سی بی
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔