2025-11-25@06:57:31 GMT
تلاش کی گنتی: 2400
«بیرونی پشت پناہی میں سرگرم»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی شہر کی اہم شاہراہیں اس وقت بدنظمی اور انتظامی غفلت کی واضح مثال بنی ہوئی ہیں جہاں سڑکوں کے عین درمیان نصب بجلی کے کھمبے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت کے لیے مسلسل پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ مین حیدرآباد روڈ، اسٹیشن روڈ اور ٹنڈو غلام علی روڈ سمیت شہر کی دیگر گنجان آباد گلیوں میں کھمبوں کی درمیان میں موجودگی نے نہ صرف ٹریفک کو شدید متاثر کیا ہے بلکہ حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق روزانہ ہزاروں گاڑیاں ان سڑکوں سے گزرتی ہیں لیکن سڑک کے بیچوں بیچ کھڑے بجلی کے کھمبوں کے باعث گاڑیوں کا رخ بار بار بدلنا پڑتا ہے جس سے...
دہلی ائیرپورٹ پر ایک افغان ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران غلط رن وے پر اُتر گیا، مگر خوش قسمتی سے کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔ یہ واقعہ ایئر سیفٹی کے نقطہ نظر سے سنگین خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ طیارہ عام طور پر ٹیک آف کے لیے استعمال ہونے والی رن وے پر اتر گیا تھا، اور اگر اس وقت کوئی اور جہاز ٹیک آف کر رہا ہوتا تو تباہی ٹلنا مشکل ہو سکتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی ’تیجاس‘ کی نئی تصاویر، طیارے کی تباہی کی وجہ سامنے آگئی بھارتی میڈیا کے مطابق افغان ائیرلائن کی فلائٹ FG‑311 ایک ایئر بس A310 طیارہ تھا، جسے ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) نے 29 L رن وے پر لینڈ کرنے کی ہدایت...
دبئی ایئر شو میں بھارتی ساختہ HAL Tejas لڑاکا طیارے کے حالیہ حادثے نے بھارت کے دفاعی برآمدات اور بین الاقوامی ساکھ پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ عالمی تجزیہ نگاروں نے بھارت کی “Make in India” دفاعی برانڈنگ کی ساکھ پر سوال اٹھایا ہے، جبکہ پاکستان کے JF-17 لڑاکا طیارے کی battle-tested مارکیٹنگ اور ملٹی-فلیٹ اسٹریٹیجی کو زیادہ قابلِ اعتماد اور پرکشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی دوران علاقائی سیاسی حرکیات بھی سرگرم ہیں، جس میں پاکستان اور ایران کے تعلقات اور بھارت کی اندرونی و بیرونی پالیسیوں پر تنقید شامل ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی بیان کی مذمت پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے سندھ صوبے کے بارے میں بیانات کو ’خواب...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے۔اپنے تہینیتی پیغا م میں انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے۔دوسری جانب پاکستان کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے ، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، دوحا میں میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی واپسی کی فلائٹ پہلے سے طے تھی۔رپورٹ کے مطابق میچ اور اختتامی تقریب کے بعد کھلاڑی بھاگم بھاگ ائپرپورٹ پہنچے اور بمشکل فلائٹ پکڑسکے، لاہور آمد کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان شاہنز ٹیم کیلئے بڑے کیش پرائز کا اعلان متوقع ہے۔اس حوالے سے جلد ایک تقریب بھی پلان کی جارہی ہے جس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان ہیروز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔پاکستان شاہنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا میں شاندار فتح حاصل کرنے والی رائزنگ اسٹار ایشیا کپ چیمپئن پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں کھلاڑیوں کا استقبال گرمجوشی کے ساتھ کیا گیا۔سپر اوور میں بنگلا دیش اے کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کی فلائٹ پہلے سے شیڈول تھی ۔ لاہور پہنچنے کے فوراً بعد کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے جہاں اہلِ خانہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔ٹیم منیجمنٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے اس ٹائٹل کے لیے بھرپور محنت کی اور سپر اوور میں اعصاب شکن مقابلہ جیت کر ثابت کیا کہ نوجوان شاہینز بڑے مواقع پر اپنی صلاحیتیں منوانے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی جلد پاکستان شاہینز کے لیے...
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا کہ پاکستان شاہینز کی جیت نے ثابت کیا کہ ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ ثمین رانا کا کہنا تھا کہ احمد دانیال نے عمدہ بولنگ کی، دباؤ میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ احمد دانیال لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کاحصہ رہے، باصلاحیت نوجوان بولر ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر دوحا میں ہونیوالا ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان بیس، بیس اوورز کا سنسنی خیز مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر...
بلوچستان کے ساحل پر ایک اسپنر ڈولفن مردہ حالت میں برآمد ہوئی، جس کے بارے میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پولیس اور مقامی ماہی گیروں کے مطابق ڈولفن جال میں پھنس کر ہلاک ہوئی اور بعد میں مقامی ماہی گیروں نے اسے ساحل پر پھینک دیا۔ یہ واقعہ ساحلی علاقے میں ڈولفن کی ہلاکت کا حال ہی میں پیش آنے والا دوسرا معاملہ ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نو فشنگ زونز اور سمندری پناہ گاہیں قائم کی جائیں تاکہ سمندری حیات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: تونسہ بیراج میں پانی...
پاکستان کوسٹ گارڈز بلوچستان کے علاقوں اورماڑہ، پسنی اور جیوانی کے سمندر میں ٹرالنگ اور اسمگلنگ کے خلاف بر سرپیکار ہے۔ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جوکہ نہ صرف سمندری ماحولیات کو شدید نقصان پہنچاتاہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں اکثردیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈزنے گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے 12 فشنگ ٹرالرزکے خلاف بلوچستان کی سمندری حدود میں کارروائی کی۔ کوسٹ گارڈ کی لگاتار موجودگی سے ٹر النگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس کا مقامی ماہی گیروں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا اور سمندری حیاتات کا...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ نے خوشی کا اظہار کیا۔ بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سلمان مرزا، محمد نواز اور عثمان خان نے پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارک باد دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی پاکستان شاہینز کو مبارک باد دی۔ قومی کرکٹرز نے کہا کہ آپ کامیابی کے حقدار تھے، آپ نے جیت کے لیے بہت محنت کی، شاندار رائزنگ اسٹارز، اسی طرح آگے بڑھتے رہو۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ مبارکباد بوائز، آپ پاکستان کرکٹ کو مستقبل ہو، سنسنی خیز مقابلے میں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور زخمیوں کو فوری و بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جوانوں نے بہادری سے بڑی تباہی سے بچا لیا، یہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملوث عناصر...
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پرلائق تحسین ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے، پاکستان شاہینز نے...
لاہور+ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ خبر نگارخصوصی) سنوکر ٹیم ورلڈ کپ 2025ء فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ مسقط میں کھیلے جا رہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا۔ قومی کیوسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔ دوسری جانب ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش ’اے‘ کو شکست دیکر تیسری مرتبہ ایشین ٹائٹل جیت لیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے فائنل کا فیصلہ...
جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کے آخری روز ناظم اجتماع لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی،پروفیسر ابراہیم، میاں محمد اسلم، ممتازحسین سہتو،کاشف سعید شیخ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، جاوید قصوری، سیدذیشان اختر،عنایت اللہ خان، عبدالواسع، عبدالرزاق عباسی ، ضیاال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیاگیا، جس میں ہائی کورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کا جائزہ لیا جائے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 25 نومبر کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں طلب کیا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹس میں تعینات ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے بارے میں مجوزہ ڈیٹا فارم کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں جائزہ لینے کے لیے مجوزہ ڈیٹا فارم جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی گلزار
دوحا: پاکستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں مقررہ اوورز میں سنسنی مقابلے کے بعد سپر اوور میں زبردست بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستانی بیٹرز اچھی بیٹنگ میں ناکام رہے۔ پاکستان شاہینز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف دو رنز پر گر گئیں، جس کے بعد دیگر بیٹرز دباؤ میں نظر آئے اور خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، اوپنر یاسر خان اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محمد فائق کھاتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ : پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں بنگلادیش اے کو شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی 20 کا ٹائٹل جیت لیادوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش اے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ مقررہ اوورز میں اسکور برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں ہوا۔پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 125 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلادیش اے کی ٹیم بھی سخت مزاحمت کے بعد 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز تک پہنچ سکی، یوں میچ ٹائی ہوگیا۔فیصلہ کن سپر اوور میں بنگلادیش اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیت لیا۔رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ فائنل میں پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا میچ برابر ہوگیا، اس کے بعدپاکستان نے سپر اوور میں7رنز کا ہدف4گیندوں پر حاصل کیا۔دوحہ میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پاکستان شاہینز کے 125 رنز کے جواب میں بنگلادیش اے 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی۔ فائنل ٹائی ہونے کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔اس سے قبل پاکستان شاہینز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
سٹی 42: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا سپر فائنل,سپر پرفارمنس,ویلڈن پاکستان شاہینز۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دی اور کہا پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے۔پاکستان شاہینز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے۔
دوحہ (ویب ڈیسک)پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیت لیا۔دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں دنوں ٹیموں کے رنز برابر ہونے کے باعث فیصلہ سپر اوور پر رکھا گیا ۔پاکستان نے سپر اوور میں7رنز کا ہدف4گیندوں پر حاصل کیا اور ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کانگریس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بائیکاٹ کے باعث مودی نے’محفوظ‘ طریقے سے G20 میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 6 اہم بین الاقوامی اجتماعات کو نظر انداز کرنے کے بعد جن میں ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سربراہی اجلاس، اکتوبر میں آسیان سربراہان مملکت کا اجلاس اور اسی مہینے شرم الشیخ میں ہونے والی غزہ کانفرنس شامل ہیں، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آمنے سامنے ملاقات ہو سکتی تھی، ہفتے کے روز اختتام پذیر ہونے والے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کو ترجیح دی۔ ...
کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی طیارے گرائے جانے کی فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کی تصدیق پر سنیئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ بریفنگ کے دوران فرانسیسی کمانڈر نے ایک سے زیادہ رافیل کی تباہی کا کہا جبکہ رافیل تباہ نہ ہونے کے بھارتی وفد کے موقف کو کیپٹن Launay نے نظر انداز کر دیا۔ حامد میر نے مزید بتایا کہ کیپٹنLaunay پچھلے 25 سال سے رافیل اُڑا رہے ہیں، یہ (Landivisiau) نیول ایئر بیس کے کمانڈر ہیں۔ ان کے ایئر بیس پر 40 رافیل طیارے موجود ہیں اور انہوں نے پچھلے ہفتے رافیل کے ذریعے نیوکلیئر میزائل کا ٹیسٹ بھی کیا جس پر وار ہیڈ نہیں تھا البتہ وہ بہت اہم تھا۔ اُنہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آبا د (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان میں سوموار 24نومبر سے جمعہ 28نومبر تک کیسز کی سماعت کیلیے 9بینچ تشکیل دے دیے گئے۔ 7بینچ عدالت عظمیٰ کی پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد جبکہ 2بینچ عدالت عظمیٰ لاہوررجسٹری میں سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموا ر سے جمعہ تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار سے جمعہ تک کیسز کی سماعت کر ے گا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی بینچ کیسز...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر بنوں پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا، کہا کہ بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنایا، پولیس نے منصوبہ ناکام بنا کر بنوں کو بڑی تباہی سے بچایا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار واضح رہے کہ علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بنوں پولیس...
کوئٹہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس پر عائد پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اس تحریک سے خوفزدہ ہے اور اس کا جمہوری حق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما آغا حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم 47 کی مسلط اور نااہل حکومت نے صوبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف پالیسیوں نے شہر کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صوابی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پاور شو، ہم نے چوروں کی حکومت کا راستہ روکنا ہے، محمود اچکزئی انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات...
ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جا رہا ہے جہاں سری لنکن کپتان اور پاکستان کے قائد میدان میں اترے۔ ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکا کے کپتان نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی لگ رہی ہے۔ اس میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاؤں کی انجری کے باعث کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہیں اور وہ آج کے میچ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہین آفریدی آج اور کل کے میچ میں آرام کریں گے۔واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ٹرائی نیشن سیریز میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی معمولی زخمی ہوگئے جس کے باعث وہ آج کے میچ میں شامل نہیں ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو پیر میں انجری ہوئی ہے جس کے بعد وہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں جبکہ سیریز کے بقیہ میچز میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ڈاکٹرز کی ہدایات کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کے انجرڈ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ باؤلر آج اور کل کے میچ میں آرام کریں گے۔ترجمان پی سی بی نے کہا کہ فاسٹ...
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاؤں کے فیشل ٹشو میں معمولی چوٹ کے باعث اُنہیں فوری طور پر میڈیکل ٹیم کے زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو پاؤں کے ٹشو میں لگنے والی اس چوٹ کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے میڈیکل ٹیم ان کی حالت کو قریب سے مانیٹر کر رہی ہے جب کہ شاہین کی دستیابی کا حتمی فیصلہ ان کی صحت میں بہتری اور میڈیکل کلیئرنس کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی فٹنس اور مکمل بحالی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جب فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاہین کو آرام کی ضرورت ہے اور وہ آج اور کل کے میچ میں کھیل سے باہر رہیں گے تاکہ انجری بہتر ہو سکے۔ یہ بھی پڑھیں:1888 کے بعد سب سے چھوٹا ایشز ٹیسٹ، صرف 2 دن ہی میں فیصلہ ہوگیا واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، اور اب ٹیم سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنی فتح کی روایت جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔ شاہین آفریدی پاکستان...
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹرائی نیشن سیریز کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی کہ شاہین آفریدی کو آج اور کل کے میچوں میں آرام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں دوسرا مقابلہ ہے، جبکہ پہلے میچ میں سری لنکا کو زمبابوے نے شکست دی تھی اور اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو مات دی تھی۔
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کیپٹن ژاک لاؤنی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے مئی میں ہونے والی جنگ میں بھارت کے رافیل طیارے مار گرائے تھے۔فرانسیسی کمانڈر نے اعتراف کیا کہ بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی پاکستانی پائلٹوں کا کمال تھا۔ سماء نیوزکے مطابق فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر کیپٹن ژاک لاؤنی نے انڈو پیسفک کانفرنس کے وفود کو بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی فضائیہ کی تیاری بھارت سے بہت بہتر تھی۔ انہوں نے جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کی تکنیکی برتری کے بجائے پاکستانی فضائیہ کی صلاحیتوں کو کامیابی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔رافیل طیاروں کے ریڈار سسٹم کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کیپٹن لائونی نے کہا کہ یہ معاملہ...
دبئی ایئر شو میں بھارتی ہلکے لڑاکا طیارے LCA تیجاس کے حادثے کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں طیارہ تیزی سے نیچے آتا اور پھر آگ کے گولے میں تبدیل ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:تیجاس کی تباہی، بھارت کی مجموعی دفاعی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھ گئے عینی شاہدین کے مطابق طیارہ نیگیٹو جی ٹرن کے بعد انتہائی کم بلندی پر رول کرتے ہوئے زمین سے ٹکرا گیا۔ ماہرین کے مطابق ’منور‘ کی تکمیل کے دوران طیارے کی بلندی کم ہوگئی تھی، اور جب اس کے پَر سیدھے ہوئے تب تک اس کی عمودی رفتار بہت زیادہ تھی، یہی وجہ حادثے کا باعث بنی۔ ٹکر کے فوراً بعد گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے...
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل پر مدعو کیا ہے۔ محسن نقوی پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا فائنل کل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو ہرا کر فائنل میں جگہ پائی جبکہ بنگلادیش اے نے بھارتی اے ٹیم کو ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی...
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل پر مدعو کیا ہے۔ محسن نقوی پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا فائنل کل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو ہرا کر فائنل میں جگہ پائی جبکہ بنگلادیش اے نے بھارتی اے ٹیم کو سپر اوور میں ہرایا تھا۔
دبئی میں عالمی ائیر شو کے دوران بھارت کے جنگی طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے نے بھارتی فضائیہ کے اندر موجود کئی کمزوریوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اس لمحے پیش آیا جب بھارتی پائلٹ دبئی ایئرشو میں ایروبیٹک اسٹنٹ کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ طیارہ اچانک توازن کھو بیٹھا اور بلندی پر فضا میں جھٹکے کھاتا ہوا نیچے آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں متحرک ہوئیں، تاہم پائلٹ جانبر نہ ہو سکا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پولیس نے بنوں میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے پل کو تباہی سے بچا لیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بسیہ خیل کے مقام پر واقع دوا پل معمول کے مطابق لوگوں کی آمد و رفت سے پہلے ہی دہشت گردوں کی سازش کا نشانہ بننے والا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔پولیس کے مطابق پل کے مرکزی ستون کے ساتھ نہایت مہارت سے نصب کی گئی دیسی ساختہ بارودی ڈیوائس کا وزن 8 سے 10 کلوگرام کے درمیان تھا، جسے ایک بالٹی میں چھپا کر اس انداز میں رکھا گیا تھا کہ کسی عام شخص کی نظر اس پر نہ پڑ سکے، لیکن گشت...
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ وسطی ویتنام میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ وسطی ویتنام میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ وسطی ویتنام کے کچھ حصوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بارش 1,900 ملی میٹر (74.8 انچ) سے تجاوز کر گئی۔ یہ خطہ کافی کی پیداوار کا...
ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ وسطی ویتنام میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ وسطی ویتنام کے کچھ حصوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بارش 1,900 ملی میٹر (74.8 انچ) سے تجاوز کر گئی۔ یہ خطہ کافی کی پیداوار کا ایک بڑا بیلٹ ہے اور مشہور ساحلوں کی آماجگاہ ہے۔ تقریباً نصف ہلاکتیں ڈاک لک صوبے میں ہوئیں جہاں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 14 افراد کھان ہوا صوبے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ خصوصی )سالانہ اجتماع کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے طہارت اور غسل کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ کے مختلف مقامات پر وضو، غسل اور طہارت کے لیے خصوصی مقامات مختص کیے گئے ہیں تاکہ شرکا کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انتظامیہ کے مطابق بادشاہی مسجد سے آنے والے شرکا کے لیے کنٹینرز کے ذریعے ایک منظم اور محفوظ راستہ بنایا گیا ہے، جس سے آمد و رفت میں بھرپور آسانی پیدا ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں ضعیف و معذور شرکا کی سہولت کے لیے لفٹ کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے، جس سے بزرگ افراد کو حرکت و رسائی میں آسانی مل رہی...
لاہور:بادشاہی مسجد میں عارضی قیام گاہ میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کی سہولت کیلیے لفٹ نصب کی گئی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان وپالیسی ایڈوائزری بورڈ ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ 2026 کی مون سون سے متعلق پیش گوئیاں تشویش ناک ہیں یہ محض ماحولیاتی چیلنج نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی بقا کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ میاں زاہد حسین نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے انتباہ کہ رواں سال کے مقابلے میں آئندہ مون سون 22 سے 26 فیصد زیادہ شدت کے ساتھ متوقع ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک ابھی تک گزشتہ سیلابوں کے منفی معاشی اثرات سے باہرنہیں آیا، ہم 3 سے 4 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)جنگ شاہی میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا عوام پانی کی بوند بوند کر ترس گئے عوام نے سخت احتجاج کی دھمکی دے دی ۔جنگ شاہی اور اس کے قریبی علاقوں میں گزشتہ 3 ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے اور لوگ مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں غریب عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جنگ شاہی کی دو یونین کونسلز میں ہر ماہ لاکھوں روپے بجٹ بھی آتے ہیں جبکہ کوہستانی علاقوں میں ملنے والے آر او پلانٹس محکمہ پبلک ہیلتھ کی کرپشن کے باعث بند پڑے ہوئے ہیں اور جنگ شاہی کے 6 گائووں کو ملنے والی سولر واٹر سپلائی اسکیم کو بھی پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نوشہروفیروز میں ماہی گیروں کے عالمی دن پر ملاح برادری کا شاندار جلسے کا انعقاد،ماہی گیروں کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقع پر ملاح برادری کی جانب سے بائی پاس پر ایک شاندار اور بھرپور جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے ملاح برادری کے سینئر رہنماؤں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسے میں حاجی فیض محمد ملاح، مرکزی چیئرمین ملاح فورم حاجی سائیں رکھیو، مرکزی نائب صدر بشیر ملاح، صدر ماجد سکندر اور جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی ملاح سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملاح قوم صدیوں سے ماہی گیری...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان پاکستان مخالف دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے پاکستان کی جانب سے درپیش سنگین سیکورٹی خدشات، علاقائی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی مسائل پر جامع پالیسی مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے سب سے اہم نکتے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ کسی وقفے کے بغیر جاری ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ متعدد حملوں میں ملوث گروہوں کے روابط افغانستان سے جڑے ہوئے ہیں اور طالبان انتظامیہ ان عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔...
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے دعوے کے مطابق جوہری تنصیبات تباہ ہوگئیں تو تلاشی کس بات کی۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکا کے مطالبات سے ظاہر ہے ایران کا جوہری پروگرام تکنیکی نہیں، سیاسی مسئلہ ہے، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سیاسی تنازعات کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی کے کام کو روکنا یا ختم کرنا امریکا کا پہلا مطالبہ ہے۔ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران کے لیے ایٹمی صنعت کے بغیر مستقبل کی ضروریات پوری کرنا ناممکن ہے، ایران پانی بحران کے حل کیلئے ایٹمی ڈسٹلیشن...
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کا سری لنکا کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کا سری لنکا کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا ہے۔ دوحہ میں کھیلے جارہے میں میں سری لنکا اے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنر بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز غازی غوری کی مستقل کارکردگی نے ٹیم کو ایک مقابلہ جاتی اسکور تک پہنچایا۔ پاکستان نے اچھی شروعات کی، جہاں اوپننگ بلے باز محمد نعیم اور فارغ فارم میں موجود ماز صادق نے پہلے وکٹ کے لیے 30 رنز کی شراکت قائم کی۔ چوتھے اوور میں ٹریون میتھیو نے نعیم کو 16 رنز پر آؤٹ...
دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارے تیجاس کے گر کر تباہ ہونے پر اس کے ساختی نقائص کی واضح نشاندہی ہوتی ہے جس نے بھارت کے دفاعی سازوسامان پر سوالات کھڑے کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک یاد رہے کہ دبئی ایئر شو کے 5ویں اور آخری روز تیجاس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ طیارہ فضا میں توازن کھونے کے بعد زمین سے ٹکرا گیا اور آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔...
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر شیعہ کلنگ کا یہ سلسلہ نہیں روکا اور قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی تو ملت جعفریہ کے تمام اکابرین و جماعتیں حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ شیعہ تاجر شبیر قاسم کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، شیعہ شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا قانون نافذ کرنے والوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور قابل تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں تین شیعہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کا شانہ بنایا گیا لیکن سیکورٹی اداروں...
دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز) ائیر شو میں بھارتی تیجس فائٹر طیارے کی تباہی نے بھارت کے دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے۔ جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کیمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق تیجس فائٹر طیارے کی تباہی کے بعد بھارت کے دفاعی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہ نے افغان طالبان کی حمایت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کو ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈنمارک کی اقوام متحدہ میں نائب مستقل نمائندہ اور کمیٹی کی چیئر سفیر ساندرا جینسن لینڈی نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں متعدد بڑے حملے کیے ہیں، جن میں سے بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب ’تقریباً 6,000 جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے سے ابھرنے والا ایک اور سنگین خطرہ...
اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اہم اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوں گے۔ سپریم کورٹ میں 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کے 3 اجلاس ہوں گے، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاسوں میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی سمیت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے لئے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30 بجے دوپہر، دوسرا اجلاس 2:00 بجے اور تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر منعقد ہوگا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اہم اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 2 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کے 3 اجلاس ہوں گے، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاسوں میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی سمیت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے لئے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 1:30 بجے دوپہر، دوسرا اجلاس 2:00 بجے اور تیسرا اجلاس 2:30 بجے دوپہر منعقد ہوگا۔ آئی ایم ایف کو پاکستان میں مسلسل...
دہشت گردوں کی سرپرستی اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرکے طالبان رجیم نے افغانستان کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک نے افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کے غاصب افغان طالبان پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عالمی برادری افغان طالبان رجیم کو عالمی فورمز میں بلانےاور تعلقات قائم کرنے سے مکمل طور پر گریز کررہی ہے۔ افغان جریدے طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو ایک بار پھر مدعو نہیں کیا گیا ، جس کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ طلوع نیوز کے مطابق روسی سربراہی میں ایس سی او...
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 3 اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس میں اہم ججز کی تعیناتی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: جسٹس منصور علی شاہ کا سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے نام ایک اور خط، سینیارٹی پر سوالات پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے پہلے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ دوسرا اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ہوگا، جس میں وہاں کے 3 سینیئر ججز کے نام زیر غور آئیں گے۔ تیسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کی سپریم کورٹ میں تعیناتی...
احمد منصور: دہشت گردوں کی سرپرستی اور محفوظ پناہ گاہیں،افغان طالبان رجیم نے ملک کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک نے افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کے غاصب افغان طالبان پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا، عالمی برادری افغان طالبان رجیم کو عالمی فورمز میں بلانےاور تعلقات قائم کرنے سے مکمل طور پر گریزاں ہے۔ افغان جریدے’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو ایک بار پھر مدعو نہ کیا گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم ...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق شاہین سٹرائیک ٹو کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین سٹرائیک ٹو 8 سے 19 نومبر انسداد دہشتگردی کے ڈومین میں ہوئی۔ مشق میں پاک فوج اور انڈونیشیئن آرمی کی کامبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ افتتاخی تقریب میں پاکستان کے جنرل افسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انڈونیشیا کی جانب سے سینئر عسکری حکام نے نمائندگی کی۔ دونوں ممالک کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مشق میں گنجان آباد علاقوں میں کارروائیوں اور کاؤنٹر آئی ای ڈی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جرم ، سیاست ، حکومت اور مافیائوں کے گٹھ جوڑ نے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ماسٹر پلان کراچیکی تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں ، ای چالان اور کیمروں کے بعدشاہراہ فیصل کو عوام کے لیے پل صراط قرار دے رہے ہیں ، کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تو پہلے ہی اہل کراچی کے لیے پل صراط بنی ہوئی ہیں جن پر سے روزانہ انہیں گزرنا پڑتا ہے ، واٹر کارپوریشن ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عوام کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں شہر میں جرائم اور مسلح ڈکیتی کی وارداتیں مسلسل بڑھ...
پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیکII 8 تا 19 نومبر منعقد ہوئی جس کا مرکزی محور انسداد دہشتگردی تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی کومبیٹ ٹیموں نے اس مشق میں حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان و امریکی بحریہ کی شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ مشق، باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ مشق کے تمام تربیتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کیے گئے اور یہ مشق 18 نومبر 2025 کو باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ انڈونیشیا کی طرف سے سینیئر عسکری حکام موجود تھے۔ مشق کے دوران دونوں ممالک...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق شاہین اسٹرائیک ٹو کا انعقاد کیا گیا، جو 8 تا 19 نومبر انسدادِ دہشت گردی کے ڈومین میں منعقدہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کی کامبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں تمام تربیتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا باضابطہ اختتام 18 نومبر کو ہوا۔ اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے سینئر عسکری حکام نے نمائندگی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک ٹو‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔دونوں ممالک کی افواج کے درمیان منعقد ہونے والی مشترکہ مشق 8 سے 19 نومبر تک منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں شامل طریقہ کار، تکنیک اور تعاون کو بہتر بنانا تھا، جس کے لیے شہری علاقوں میں آپریشنز اور دھماکا خیز مواد سے تیار اشیاء کو تلف کرنے کے عملی اقدامات پر...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں4.08 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گاڑیوں کی پیداوار میں 84.58 فیصد اور رٹرانسپورٹ آلات کی پیداوارمیں35.38فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات نےبڑی صنعتوں کی پیداوار کاڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر2025 میں سالانہ بنیادوں پربڑی صنعتوں کی پیداوار2.69 فیصدبڑھ گئی، جبکہ اگست2025 کےمقابلے ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں2.05 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر گاڑیوں کی پیداوار میں 84.58 فیصد اور ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں 35.38 فیصد اضافہ ہوا، اسی...
راولپنڈی:(نیوزڈیسک) پاک فوج اور انڈونیشین فوج کی مشترکہ مشق’ شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر ہو گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تمام تربیتی مقاصد کامیابی کے ساتھ حاصل کر لئے گئے،اختتامی تقریب میں پاکستان کی طرف سے جنرل افسرنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت اور انڈونیشیا کی جانب سے سینئر عسکری حکام نے نمائندگی کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی افواج کا پیشہ ورانہ مہارت اور عملی کارکردگی کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا گیا، مشترکہ تربیت دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال ہونے والی مشقوں، طریقہ کار اور تکنیکوں کو بہتر بنانے کے لیے منعقد کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوں میں خاص...
پشاور کے 3 بڑے میڈیکل اداروں خیبر میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال، خیبر میڈیکل کالج اور خیبر کالج آف ڈینٹسٹر، نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے صاحبزادے بیرسٹر ابراہیم خان آفریدی کو اپنا قانونی مشیر مقرر کر دیا ہے۔ بورڈ آف گورنر نے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بیرسٹر ابراہیم خان آفریدی کی تقرری ایک سال کے لیے کی گئی ہے جس کے دوران وہ اداروں کو ہر قسم کے قانونی معاملات میں رہنمائی فراہم کریں گے۔ وہ تمام عدالتوں میں کیسز کی پیروی، قانونی دستاویزات کی تیاری اور اداروں کو درکار ہر طرح کی قانونی رائے دینے کے ذمہ دار ہوں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لیگل ایڈوائزری کی خدمات کے عوض بیرسٹر...
گوادر(نیوزڈیسک) مغربی ساحل پر اسپنر ڈولفن کا بڑا جھُنڈ نمودار،ساحل کے قریب غیر معمولی آمد نے ماہی گیروں کو حیران کر دیا۔ گوادرکےپدی زرساحل کے قریب اسپنر ڈولفن کا بڑا جھنڈ مقامی ماہی گیروں نےدیکھا،جو غیر معمولی طور پر ساحل کے بہت قریب آگئی تھیں،ماہی گیروں نے نایاب مناظر ویڈیوز میں محفوظ کرلیے، جن میں ڈولفن کو کشتیوں کے ساتھ ساتھ تیرتے اور کرتب دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے,ماہی گیر اس تجربے کو خوشگوار اور حیران کن قرار دیتے ہیں۔ میرین بایولوجسٹ اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم بلوچ کے مطابق سرد موسم میں اسپنر ڈولفن گرم پانی اور غذائی ذخائر کے تعاقب میں مکران کوسٹ کے قریب آتی ہیں۔ اسپنر ڈولفن اپنی 360 ڈگری گھومنے والی چھلانگوں...
بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا۔بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈولفنز کے ایک گروپ کی ویڈیو بنائی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ غوطہ لگاتی رہیں اور ڈولفنز کا ایک بڑا گروپ مسلسل کشتی کے ساتھ نظر آرہا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ڈولفنز شرارتی اور انسان دوست ہوتی ہیں۔
اسکرین گریب بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈولفنز کے خوبصورت گروپ کی ویڈیو بنالی۔ ڈولفنز مسلسل ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ ساتھ تیرتی اور غوطہ لگاتی رہیں، جس سے سمندر کا منظر نہایت دلکش اور خوشگوار ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز کا ایک بڑا اور منظم گروپ کشتی کے قریب تیرتے ہوئے پانی میں اچھلتا اور کھیلتا نظر آرہا ہے۔ماہرین کے مطابق ڈولفنز ناصرف شرارتی بلکہ انسان دوست بھی ہوتی ہیں۔
کراچی: نورا فتیحی، شردھا کپور سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات پر انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی مبینہ ڈرگ پارٹیوں میں شرکت کا الزام لگ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے اینٹی نارکوٹکس سیل نے داؤد ابراہیم سے منسلک ایک مبینہ بین الاقوامی ڈرگ نیٹ ورک کی تحقیقات کے دوران کئی بالی وڈ اداکاروں کے نام سامنے آنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ نیٹ ورک سلیم ڈولا نامی شخص چلا رہا تھا جبکہ اس کے بیٹے طاہر ڈولا کے بیانات نے معاملے کو مزید وسعت دے دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سلیم ڈولا ملک اور بیرونِ ملک ایسی پارٹیاں منعقد کرتا تھا جن میں داؤد ابراہیم کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)بدین کے ساحلی علاقے پر واقع درگاہ شیخ کڑیو بھانڈاری کے آستانے پر تین روزہ ماہی گیر میلے کے سلسلے میں ادبی سیمینار اور محفل راگ رنگ کا انعقاد ۔پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے سماجی ادارے ویوا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے بدین کے ساحلی علاقے کڑیو بھونڈاری میں منعقد ماہی گیر میلہ کے تیسرے روز ادبی سیمنار اور محفل راگ رنگ کا انعقاد کیا گیا ، ادبی پروگرام کے مہمانِ خصوصی علمی ادبی شخصیت اور عوامی جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل خادم ٹالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑ کا یہ خطہ ہمیشہ سے علم، تصوف اور ثقافت میں نہایت زرخیز رہا ہے۔ اسی دھرتی نے ایک طرف شیخ کریو اور احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی آج جس بدترین حالت میں کھڑا ہے، یہ کسی قدرتی آفت کا نتیجہ نہیں بلکہ مسلسل حکومتی غفلت، لوٹ مار اور ناقص گورننس کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف و انصاف لائرز فورم کراچی کے رہنما اور معروف قانون دان ایڈووکیٹ حسنین علی چوہان نے کہا کہ صوبائی اور شہری حکومت نے جان بوجھ کر اس شہر کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ پانی کا بحران حل کرنے کے بجائے ٹینکر مافیا کو مضبوط کیا گیا، جبکہ K-IV جیسے اہم منصوبے سیاسی مصلحتوں کی نذر کر دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ نکاسیِ آب کا نظام تباہ ہو چکا ہے، ٹرانسپورٹ کا ڈھانچہ بکھر چکا ہے، اور بی آر ٹی منصوبے کی تاخیر...
صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن چاہتے ہیں، ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ بننے کیساتھ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ اوول ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں، ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں،ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ بننے کے ساتھ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سعودی ولی عہد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابراہیم معاہدوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دو ریاستی حل کا راستہ...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، بنو قابل پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے خود انحصاری اور باعزت روزگار کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دو آتشہ تلوار ہے، یہ کردار کی تعمیر میں بھی استعمال ہو سکتی ہے اور اس کی تخریب میں بھی۔ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، بنو قابل پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے خود انحصاری اور باعزت روزگار کی طرف لے جا...
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے میچ میں پاکستان شاہینز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی پوری ٹیم کو صرف 59 رنز پر ڈھیر کردیا۔ دوحہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا، تاہم پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ چل سکی۔ یو اے ای کی جانب سے سید حیدر 20 جبکہ فرازالدین 12 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کھلاڑی وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ احمد دانیال نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان شاہینز اس ایونٹ میں مسلسل کامیابیاں...
ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت فیصل آباد نے انہیں سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں سزا سنائی تھی۔انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا کو معطل کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر قومی کرکٹ ٹیم کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کھلاڑی اپنی پسندیدہ کھانوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ ویڈیو کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، جہاں مختلف لذیذ پاکستانی پکوان پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتایا کہ انہیں مٹن چانپ بےحد پسند ہے، جبکہ محمد نواز نے اپنی...
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسری ہی گیند پر احمد طارق بغیر کوئی رن بنائے شاہد عزیز کا شکار بن گئے۔ دوسرے اوور میں عرفات منہاس نے علیشان شرفو کو 3 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا جبکہ پانچویں اوور میں صہیب خان 2 رنز بناکر احمد دانیال کا شکار بنے۔ یو اے ای کی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنالیے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے۔ جس کی بناء پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
محمد آصف پاکستان ایئر فورس (PAF) درحقیقت علامہ محمد اقبال کے تصورِ شاہین کی زندہ تعبیر ہے ۔ اقبال نے جس شاہین کو خودی، غیرت، بلند پروازی اور جراتِ فکر و عمل کا استعارہ قرار دیا تھا، وہ محض ایک پرندہ نہیں بلکہ ایک ایسی فکری و روحانی علامت ہے جو انسان کو بلندیوں پر لے جاتی ہے ۔ پاکستان ایئر فورس نے اسی نظریے کو عملی صورت دے کر دنیا کے سامنے یہ ثابت کیا کہ ایمان، عزم، نظم و ضبط اور اعلیٰ تربیت کے امتزاج سے ایک قوم ناقابلِ شکست قوت بن سکتی ہے ۔ اقبال کا شاہین وہ ہے جو دنیاوی لذتوں، مادی مفادات اور کم ہمتی سے بلند ہو کر اپنے نصب العین کی خاطر پرواز...
کراچی: شہر قائد میں ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی علی اکبر شاہ گوٹھ چڑھائی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 27 سالہ فہد کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون...
حیدرآبادچیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے نائب صدر شاہ سہگل کی سربراہی میں وفد نے ایک روزہ ای آئی جاب فیئر میں شرکت کی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-2-20 سیف اللہ
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص سے قبل کسی قسم کی علامات محسوس نہیں ہوئیں اور یہ بیماری ابتدائی مرحلے میں صرف باقاعدہ طبی معائنے سے ہی سامنے آ سکتی ہے۔ وہ ینگ ویمن بریسٹ کینسر کانفرنس 2025 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں، جہاں انہیں اپنی صحتیابی کے سفر کی داستان شیئر کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ ماہیما چوہدری نے بتایا کہ 2022 میں ہونے والی تشخیص ایک معمول کے سالانہ چیک اپ کے دوران سامنے آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ’مجھے کسی قسم کی علامات محسوس نہیں ہوئیں۔ میں بریسٹ کینسر اسکریننگ کے لیے نہیں گئی تھی بلکہ صرف اپنے سالانہ چیک اپ کے...
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی فتح کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا۔ محسن نقوی نے رائزنگ سٹار ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح پر کہا کہ ٹورنامنٹ میں دبنگ، نڈر اور ناقابل فراموش پرفارمنس قابل تعریف ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے سری لنکاکے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ پر بھی مبارکباد دی۔ انہو ں نے کہا کہ بیک ٹوبیک شاندارپرفارمنسز پرکھلاڑیوں،کوچز اور انتظامیہ کے جذبے پر فخر ہے, ان لڑکوں پربھروسہ اوریقین رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ دے رہے ہیں۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اس کے علاوہ گورنر سندھ...
بالی ووڈ اداکارہ و رقاص نورا فتیحی نے اپنے خلاف گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ممبئی میں منعقد ہونے والی مبینہ منشیات پارٹیوں میں شریک تھیں۔ نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں ان خبروں کو ’جھوٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نام بلاجواز اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیوی کو نورا فتیحی جیسا بنانے کی ضد کا انجام کیا ہوا؟ انہوں نے لکھا کہ میں پارٹیز میں شرکت نہیں کرتی۔ میں مسلسل سفر میں ہوتی ہوں اور اپنا بیشتر وقت کام میں گزارتی ہوں۔ میرا ان افراد سے کوئی تعلق نہیں جن کا ایسی سرگرمیوں سے واسطہ ہو۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی کامیابی کو پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں نوجوان کھلاڑیوں نے دبنگ، نڈر اور یادگار کارکردگی دکھا کر سب کے دل جیت لیے۔محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ پر بھی پوری ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل شاندار پرفارمنسز کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی محنت کا نتیجہ ہیں، اور پوری قوم کو ان پر اعتماد رکھنا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی نے زور دیا کہ یہ نوجوان کھلاڑی ملک کے لیے پوری لگن اور جذبے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ادھر...
جنوبی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن،مسجد عبادت کیلئے بند کردی تمام داخلی راستے، چوکیاں اور گلیاں سیل،یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ قابض اسرائیلی فورسز نے جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل (حیبرون) کے قدیم علاقے میں سخت کرفیو نافذ کر دیا ہے اور مسجدِ ابراہیمی کو مکمل طور پر مسلمانوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ پابندیاں ایک یہودی مذہبی تہوار کے موقع پر لگائی گئی ہیں جس کے تحت آباد کاروں کو شہر میں آزادانہ رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی رہائشیوں اور سرگرم کارکنوں کے مطابق جمعے کی صبح سے شہر کے پرانے محلے غیث، سلايمہ، جابر، السہلہ، تل رمیدہ اور وادی الحصین بند ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تمام داخلی راستے، چوکیاں اور...
راولپنڈی: قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم اور محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں، تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے اور سہ فریقی سیریز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے اور سیریز میں 0-3 سے کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی محنت کر رہے ہیں اور ہر کھلاڑی پر مکمل اعتماد ہے کیونکہ وہ پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں۔ بابر اعظم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ہمیشہ ٹیم کے لیے...
قطر میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت اے کی ٹیم 19 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انڈیا کے سوریاونسی 45 اور نمن 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ شاہینز کے شاہد عزیز نے 3، معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2،2 جبکہ سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو شکار بنایا۔ بھارت کی جانب سے دیے گئے 137 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی...
شاہین شاہ آفریدی نے کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی ٹیم کی نشانی یہی ہے کہ ہر میچ میں نیا ہیرو سامنے آتا ہے، ٹیم میں تبدیلی کی پالیسی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایک اچھی تبدیلی پالیسی جاری ہے اور ہر بولر کو موقع دیا جارہا ہے، جس سے ٹیم کا کمبی نیشن مضبوط ہوا ہے۔ ان کے مطابق نئے بالرز ہر میچ کے لیے تیار رہتے ہیں اور آج بھی یہی ہوا۔ انہوں نے نوجوان بولر فیصل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے آج کا دن انتہائی فخر کا لمحہ ثابت ہوا، جہاں پاکستان شاہینز نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ What a proud moment for Pakistan and for the Board today! ????????✨ Our Pakistan Shaheens defeated India A by 8 wickets, chasing down the target in just 13.2 overs. A dominant, fearless and unforgettable performance in the Asia Cup Rising Stars Tournament in Doha....