رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، دوحا میں میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی واپسی کی فلائٹ پہلے سے طے تھی۔رپورٹ کے مطابق میچ اور اختتامی تقریب کے بعد کھلاڑی بھاگم بھاگ  ائپرپورٹ پہنچے اور بمشکل فلائٹ  پکڑسکے، لاہور آمد کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔ذرائع کے مطابق   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان شاہنز ٹیم کیلئے  بڑے کیش پرائز کا اعلان متوقع ہے۔اس حوالے سے جلد ایک تقریب بھی پلان کی جارہی ہے جس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان ہیروز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔پاکستان شاہنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں بنگلہ دیش اے کو شکست د ے کر تیسری بار رانزنگ اسٹار ایشیا کپ اپنے نام کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان نے سری لنکا کو 154رنز کا ہدف دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دوحہ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری نے شاندار 36 گیندوں پر 39 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ معاذ صداقت نے 23، سعد مسعود اور احمد دانیال نے 22،22 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد نعیم 16، شاہد عزیز اور محمد فائق 7،7 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، یاسر خان اور کپتان عرفان خان نیازی 6،6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا دوسرا سیمی فائنل: سری لنکاکاپاکستان کےخلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کافیصلہ

سری لنکا کی طرف سے پرامود مدھوشان نے 29 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تراوین میتھیو نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے مضبوط حریف بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
  • رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
  • لاہور قلندرز کی پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارکباد
  • پاکستان شاہینز کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی خوش
  • رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
  • بنگلادیش اےکوفائنل میں شکست،پاکستان شاہینز نےایشیاکپ رائزنگ اسٹارزکا ٹائٹل جیت لیا
  • پاکستان شاہینز اے کی بنگلہ دیش اےکوشکست،ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
  • رائزنگ اسٹار ایشیا کپ فائنل، پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف
  • رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان نے سری لنکا کو 154رنز کا ہدف دے دیا