پاکستان شاہینز کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی خوش
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ نے خوشی کا اظہار کیا۔
بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سلمان مرزا، محمد نواز اور عثمان خان نے پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارک باد دی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی پاکستان شاہینز کو مبارک باد دی۔
قومی کرکٹرز نے کہا کہ آپ کامیابی کے حقدار تھے، آپ نے جیت کے لیے بہت محنت کی، شاندار رائزنگ اسٹارز، اسی طرح آگے بڑھتے رہو۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ مبارکباد بوائز، آپ پاکستان کرکٹ کو مستقبل ہو، سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے پاکستان شاہینز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے تیسری مرتبہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹائٹل جیت کر قوم کو انمول تحفہ دیا۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ شاہینز کی غیر معمولی مہارت اور حوصلہ قابلِ ستائش ہے۔ فائنل میں بنگلادیش کی ٹیم نے بھی بہترین مقابلہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو شکست دے کر دوحہ میں ہونیوالا ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں پاکستان کامیاب رہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز پاکستان شاہینز ٹیم کے
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :