پاکستان سنوکر کا عالمی چیمپئن بن گیا، رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا تیسری مرتبہ فاتح
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
لاہور+ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ خبر نگارخصوصی) سنوکر ٹیم ورلڈ کپ 2025ء فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ مسقط میں کھیلے جا رہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا۔ قومی کیوسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست سے دو چار کیا۔ دوسری جانب ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش ’اے‘ کو شکست دیکر تیسری مرتبہ ایشین ٹائٹل جیت لیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے فائنل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ پاکستان شاہینز کے 125 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش ’اے‘ ٹیم بھی مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز ہی بنا سکی۔ سپر اوور میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 رنز بنائے، جواب میں پاکستان ٹیم نے ہدف چوتھی ہی گیند پر حاصل کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان شاہینز نے فائنل مقابلے کی پہلی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن کیا اور پہلی گیند پر یاسر خان رن آؤٹ ہوگئے۔ 2 رنز پر محمد فائق کی وکٹ گرنے کے بعد پاکستان ٹیم سنبھل نہ سکی۔ پاکستان شاہینز نے تمام وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔ سعد مسعود 38 اور عرفات منہاس 25 اور معاذ صداقت 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 8کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ ریپون منڈل نے 3 اور رقیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 3 باؤلرز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ بنگلہ دیش کے بیٹرز کی وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے آسان ہدف کو بھی مشکل بنا دیا۔ 53 کے مجموعے پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ رقیب الحسن کے 24، عبدالغفار کے 16 اور ریپون منڈل کے 11 رنز نے میچ کو سپر اوور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سپنر صفیان مقیم نے 11 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ احمد دانیال اور عرفات منہاس نے 2،2 جبکہ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیم سنوکر ورلڈ کپ اور رائزنگ سٹارز ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مجھ سمیت پوری قوم کو کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور اسجد اقبال اور رائزنگ سٹارز ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔ پاکستان ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بار چیمپئن بنے۔ پاکستان شاہینز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔ تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز نے رائزنگ سٹارز میں پاکستان فائنل میں بنگلہ دیش ایشیا کپ
پڑھیں:
ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز فائنل، محسن نقوی دوحہ پہنچ گئے
دوحہ (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی دوحہ پہنچ گئے۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا فائنل دیکھیں گے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز سری لنکا اے کو ہراکر فائنل میں
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی بطور مہمان خصوصی چیمپیئن ٹیم کو ٹرافی دیں گے اور انعامات بھی تقسیم کریں گے۔
واضح رہے کہ قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل پر مدعو کیا تھا۔