بنگلادیش اےکوفائنل میں شکست،پاکستان شاہینز نےایشیاکپ رائزنگ اسٹارزکا ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحہ : پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں بنگلادیش اے کو شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی 20 کا ٹائٹل جیت لیا
دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش اے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ مقررہ اوورز میں اسکور برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں ہوا۔
پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 125 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلادیش اے کی ٹیم بھی سخت مزاحمت کے بعد 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز تک پہنچ سکی، یوں میچ ٹائی ہوگیا۔
فیصلہ کن سپر اوور میں بنگلادیش اے صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ 7 رنز صرف 4 گیندوں پر حاصل کر کے ٹائٹل جیت لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کے بعد
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔