لاہور قلندرز کی پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا کہ پاکستان شاہینز کی جیت نے ثابت کیا کہ ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
ثمین رانا کا کہنا تھا کہ احمد دانیال نے عمدہ بولنگ کی، دباؤ میں نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ احمد دانیال لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کاحصہ رہے، باصلاحیت نوجوان بولر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر دوحا میں ہونیوالا ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان بیس، بیس اوورز کا سنسنی خیز مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں پاکستان کامیاب رہا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز
پڑھیں:
ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز فائنل، محسن نقوی دوحہ پہنچ گئے
دوحہ (ویب ڈیسک) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی دوحہ پہنچ گئے۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا فائنل دیکھیں گے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز سری لنکا اے کو ہراکر فائنل میں
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی بطور مہمان خصوصی چیمپیئن ٹیم کو ٹرافی دیں گے اور انعامات بھی تقسیم کریں گے۔
واضح رہے کہ قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل پر مدعو کیا تھا۔