پاکستان ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
پاکستان کی ورلڈ اکنامک فورم میں شمولیت ہوگئی ہے جو کہ کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیشرفت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔
ورلڈ اکنامک فورم کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کمیٹی میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ یہ کمیٹی وہ عالمی فورم ہے جو کرپٹو اور بلاک چین ریگولیشن پر پالیسی اور قوانین تیار کرتاہے۔
پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے جبکہ عالمی فورمز پر پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس پالیسی نمایاں ہے۔
پاکستان اب ڈیجیٹل اَیسِٹ ریگولیشن کے عالمی ڈائیلاگ کا فعال حصہ ہے۔ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ورلڈ اکنامک فورم
پڑھیں:
کراچی، عالمی ڈیجیٹل دنیا تک رسائی میں بڑا قدم، جدید سیب میرین کیبل ہاکس بے پہنچ گئی
کراچی:پاکستان کی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔
جدید ترین عالمی سب میرین کیبل سی می وی 6 (SE-ME-WE 6) کراچی کے ساحل ہاکس بے پر کامیابی سے پہنچا دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی پاکستان کا دنیا سے ہائی اسپیڈ ڈیٹا رابطہ مزید مستحکم ہونے جا رہا ہے۔
ہاکس بے پر سب میرین کیبل کی لینڈنگ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی زرار احمد خان نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں تکنیکی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
وزارتِ آئی ٹی کے ترجمان کے مطابق یہ کیبل 21 ہزار 700 کلومیٹر پر محیط ہے جو سنگاپور سے اپنا سفر شروع کرتی ہے اور فرانس تک جاتی ہے، جب کہ اس عالمی نیٹ ورک میں کراچی ایک اہم اسٹریٹجک پوائنٹ کے طور پر شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سی می وی 6 کی آمد سے پاکستان نہ صرف دنیا کے متعدد ممالک کے ساتھ تیز رفتار اور زیادہ محفوظ ڈیٹا کنیکٹیویٹی حاصل کرے گا بلکہ انٹرنیٹ کے معیار، رفتار اور بین الاقوامی ڈیٹا روٹس کی استعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔