سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے۔ جس کی بناء پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز: پاکستان اور زمبابوے آج پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گے
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں آج پاکستان اور زمبابوے مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا راولپنڈی میں شیڈول میچ شام چھ بجے شروع ہوگا۔
سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز کی گئی جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے کپتانوں نے شرکت کی۔
میزبان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیریز کے دوران کوشش کریں گے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں، ہماری ٹیم کے پاس اچھے آل راؤنڈرز ہیں جو مکمل بیٹر اور مکمل بولر ہیں۔
زمبابوین کپتان سکندر رضا نے کہا کہ فائنل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے جبکہ سری لنکن کپتان ڈسُن شناکا کا کہنا تھا کہ ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔