گوادر(نیوزڈیسک) مغربی ساحل پر اسپنر ڈولفن کا بڑا جھُنڈ نمودار،ساحل کے قریب غیر معمولی آمد نے ماہی گیروں کو حیران کر دیا۔

گوادرکےپدی زرساحل کے قریب اسپنر ڈولفن کا بڑا جھنڈ مقامی ماہی گیروں نےدیکھا،جو غیر معمولی طور پر ساحل کے بہت قریب آگئی تھیں،ماہی گیروں نے نایاب مناظر ویڈیوز میں محفوظ کرلیے، جن میں ڈولفن کو کشتیوں کے ساتھ ساتھ تیرتے اور کرتب دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے,ماہی گیر اس تجربے کو خوشگوار اور حیران کن قرار دیتے ہیں۔

میرین بایولوجسٹ اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم بلوچ کے مطابق سرد موسم میں اسپنر ڈولفن گرم پانی اور غذائی ذخائر کے تعاقب میں مکران کوسٹ کے قریب آتی ہیں۔ اسپنر ڈولفن اپنی 360 ڈگری گھومنے والی چھلانگوں اور ایکروبیٹک حرکات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ ڈولفن کا ساحل کے قریب آنا صحت مند سمندری ماحول کی علامت ہے، کیونکہ یہ آلودگی اور زیادہ ماہی گیری کے باعث جلد متاثر ہوتی ہیں۔ مکران کوسٹ کو وہیل، ڈولفن اور دیگر بحری حیات کی اہم رہائش گاہ قرار دیتے ہوئے ماہرین نے حفاظتی اقدامات ناگزیر قرار دیے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسپنر ڈولفن ساحل کے کے قریب

پڑھیں:

بنوں میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا

بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کےقریب دوہ  غوڑا پل پر خودکش دھماکا ہوا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا،  واقعے کی جگہ سے موٹرسائیکل اور ایک لاش ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صرف خودکش حملہ آورمارا گیا، مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ، ویڈیو وائرل
  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ
  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا دلکش نظارہ
  • بدین ،ماہی گیرمیلے میں ادبی سیمینار و محفل راگ کا انعقاد
  • بنوں میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا
  • مدینہ کے قریب بھارتی زائرین کی بس کو حادثہ، 45 افراد جاں بحق
  • گوادر، تربت میں زلزلے کے جھٹکے: لوگوں میں خوف و ہراس
  • گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے  
  • بلوچستان کے ضلع گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکے؛خوف وہراس پھیل گیا