مدینہ کے قریب بھارتی زائرین کی بس کو حادثہ، 45 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
بھارت سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حرمین شریفین کے قریب مدینہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک بس حادثے میں بھارتی زائرین شامل تھے۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ’ مدینہ میں بھارتی شہریوں سے متعلق حادثے پر بہت افسوس ہے، میری دعائیں اُن خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا‘۔
Deeply saddened by the accident in Medinah involving Indian nationals.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 17, 2025
ان کا کہنا تھا کہ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، ریاض میں ہمارا سفارتخانہ اور جدہ میں قونصلیٹ ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تاہم حکام نے اب تک اموات کی حتمی تعداد جاری نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب میں موجود زائرین پیر کی صبح ایک بس میں مکہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے جہاں ان کی بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بس میں تقریباً 45 سے 46 افراد سوار تھے جن کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تھا اور ان عمرہ زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، حادثے کے نتیجے میں تمام افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے مقدس مقامات کے درمیان زائرین کی آمدورفت اکثر خطرناک ثابت ہوتی ہے، خاص طور پر حج کے دوران، جب شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہوتا ہے اور بسوں کی قطاریں طویل جام کا سبب بنتی ہیں۔
لاکھوں افراد عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں، جو حج کے علاوہ سال بھر جاری رہتا ہے۔
مارچ 2023 میں مکہ جانے والے زائرین کی ایک بس میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
اکتوبر 2019 میں مدینہ کے قریب ایک بس اور بھاری گاڑی کے تصادم میں 35 غیر ملکی افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق زائرین کی
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔