بچوں کے خلاف جرائم ناقابلِ معافی ہیں، ایسے مجرم سماج کے ناسور ہیں، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کی حفاظت کو ہر اقدام کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سماج کے ناسور ہیں اور انہیں ہر سطح پر ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے بچوں کے جنسی استحصال اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔ یہ سینٹر بچوں کے تحفظ اور مدد کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ورچوئل سینٹر کی مدد سے ہزاروں بچوں کو ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملایا جا چکا ہے، اور یہ نظام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو ملا کر ایک محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بچوں کی حفاظت ان کی ریڈلائن ہے اور حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر جڑ سے ختم ہوں، اور سماج میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں کے
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے زیادہ اس کا حق دار اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں شک کی کوئی گنجائش نہیں، یہ مکافاتِ عمل ہے، میں نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ججوں کے ضمیر پہلے کیوں نہیں جاگے؟ یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیے کوئی قدم نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے نظیر بھٹو کے اللّٰہ تعالیٰ درجات بلند کرے، میں مریم نواز ہوں، میری یہی پہچان ہے۔