Express News:
2026-07-24@01:42:50 GMT

جین ایڈیٹنگ سے ذہین بے بی تخلیق کرنے کے تجربات

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

لاہور:

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے سان فرانسسکو میں واقع ایک نئی سائنسی کمپنی، پریونٹیو  کے ماہرین خفیہ طریقے سے بذریعہ جین ایڈیٹنگ ایسا ’’ڈیزائنر بے بی ‘‘تخلیق کرنے کو تحقیق وتجربات کر رہے جو نہ صرف تمام بیماریوں اور پیدائشی نقائص سے پاک ہو گا بلکہ ذہانت کا اعلی معیاربھی رکھے گا۔ 

گویا جین ایڈیٹنگ کی مدد سے اس کی سبھی ناقص جین نکال دئیے جائیں گے، مگر ایسی تحقیق امریکہ میں غیر قانونی ہے اسی لیے چوری چھپے کی جا رہی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی، اوپن آئی کی سربراہ، سام آلتمان اور کرپٹوکرنسی ایکسچینج، کوائن بیس کے شریک بانی، برائن آرمسٹرانگ نے پریونٹیو میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے

۔یہ خبر شائع ہونے پر امریکی دانشوروں کے مابین ٰ اخلاقیات، حفاظت (سیفٹی) اور ڈیزائنر بچوں سے وابستہ خطرات کے سلسلے میں بحث چھڑ گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ