پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت ہوئی،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی راہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا، شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا۔
سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی راہنماوں اور کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی، پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔