بھارتی عدالت عظمیٰ اور مفرور بھائیوں میں 57 کروڑ ڈالر کے تصفیے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-12
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی عدالت عظمیٰ نے فوجداری مقدمات ختم کرنے کیلیے 2 ارب پتی بھائیوں نیتن اور چیتن سندیسارا پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کے بینک فراڈ میں سے ایک تہائی رقم واپس کرنے کی شرط عاید کی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے پہلی بار رپورٹ کیے جانے والے حکم میں دونوں ارب پتی بھائیوں کے وکیل مکْل روہتگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیتن اور چیتن سندیسارا 57 کروڑ ڈالر کے تصفیے پر رضا مند ہیں اور عدالت میں 17 دسمبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے تاکہ یہ وہاں پیش ہوسکیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بینک کے قرض کی عدم ادائیگی کے بعد یہ دونوں بھائی البانیہ کے پاسپورٹ پر بھارت سے فرار ہوگئے تھے۔ ان کی کمپنیاں دوا سازی اور توانائی سے لے کر مختلف صنعتوں میں سرگرم تھیں، تاہم الزامات کا سامنا کرنے والے دونوں بھائیوں نے کسی بھی قسم کے ’غلط کام‘ سے انکار کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.