دبئی ایئر شو میں بھارتی ہلکے لڑاکا طیارے LCA تیجاس کے حادثے کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں طیارہ تیزی سے نیچے آتا اور پھر آگ کے گولے میں تبدیل ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیجاس کی تباہی، بھارت کی مجموعی دفاعی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھ گئے

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ نیگیٹو جی ٹرن کے بعد انتہائی کم بلندی پر رول کرتے ہوئے زمین سے ٹکرا گیا۔

ماہرین کے مطابق ’منور‘ کی تکمیل کے دوران طیارے کی بلندی کم ہوگئی تھی، اور جب اس کے پَر سیدھے ہوئے تب تک اس کی عمودی رفتار بہت زیادہ تھی، یہی وجہ حادثے کا باعث بنی۔ ٹکر کے فوراً بعد گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

ایئر شو دیکھنے والے ابوبکر نے واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا اور بتایا کہ ’ہم سمجھے پائلٹ پل اَپ کر لے گا، مگر طیارہ سیدھا زمین پر جا لگا‘۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔ بعد ازاں سامنے آنے والی تصاویر میں جلے ہوئے ملبے کے ٹکڑے صاف دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

اس سانحے میں بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر نمش سیال جان کی بازی ہار گئے۔ وہ ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا سے تعلق رکھتے تھے اور پسماندگان میں اہلیہ، بیٹی اور والدین چھوڑ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

دبئی ائیر شو میں طیارے کی تباہی: سوشل میڈیا پر بھارتی ائیر چیف کو ہٹانے کی مہم زور پکڑ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی میں عالمی ائیر شو کے دوران بھارت کے جنگی طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے نے بھارتی فضائیہ کے اندر موجود کئی کمزوریوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔

یہ واقعہ اس لمحے پیش آیا جب بھارتی پائلٹ دبئی ایئرشو میں ایروبیٹک اسٹنٹ کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ طیارہ اچانک توازن کھو بیٹھا اور بلندی پر  فضا میں جھٹکے کھاتا ہوا نیچے آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں متحرک ہوئیں، تاہم پائلٹ جانبر نہ ہو سکا۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، تاہم ابتدائی اشارے طیارے میں تکنیکی نقص کی طرف جاتے دکھائی دیتے ہیں۔

دلچسپ اور قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ چند روز قبل اسی ائیر شو میں تیجس طیارے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اس کے فیول ٹینک سے تیل ٹپکتا دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو پر پہلے ہی تکنیکی ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے اور اب حادثے نے ان خدشات کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے اپنی فضائیہ پر تنقید کا طوفان برپا کر دیا ہے۔ تقریباً ہر پلیٹ فارم پر ایک ہی سوال گونج رہا ہے کہ آخر بھارتی فضائیہ اپنے لڑاکا طیاروں کی دیکھ بھال، تیاری اور تربیت کے معاملے میں اتنی غفلت کیوں برت رہی ہے؟

بھارتی صارفین نے اپنے غم و غصے کا اظہار انتہائی تلخ انداز میں کیا۔ انوشی تیواری نامی صارف نے لکھا کہ یہ بھارت کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑی شرمندگی ہے اور اس شرمندگی کا بوجھ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو عہدہ چھوڑ کر اُتار دینا چاہیے۔

اسی طرح تیجسوی پراکاش نے ٹیکنالوجی اور تربیت کے فقدان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی طیارے بنیادی ایروبیٹک اسٹنٹس بھی انجام نہیں دے سکتے تو یہ مسئلہ ٹیکنالوجی سے زیادہ تربیت سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے بھارتی ائیر چیف پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ جب پائلٹس کی تربیت اور نظم و ضبط پر توجہ کم ہو اور قیادت اکثر ڈانس ویڈیوز میں مصروف نظر آئے تو پھر حادثات کوئی حیرت کی بات نہیں رہتے۔

بھارت کے دفاعی ماہرین اس حادثے کو سنگین انتباہ قرار دے رہے ہیں کیونکہ تیجس طیاروں کے صرف 2 سال کے دوران یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے قبل مارچ 2024 میں تیجس کا ایک اور طیارہ راجستھان کے علاقے جیسلمیر میں تربیتی پرواز کے دوران تباہ ہو گیا تھا۔

2 سال میں 2 واقعات نے اس حساس پروگرام پر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں کہ آیا یہ طیارہ واقعی عالمی معیار کا جنگی جہاز ہے یا محض ایک خطرناک تجربہ جس پر بھارت مسلسل اصرار کیے ہوئے ہے۔

دبئی حادثے نے بھارت کی دفاعی تیاریوں سے متعلق عالمی توجہ بھی اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ ایک بڑے بین الاقوامی ائیر شو میں اس طرح کی ناکامی نہ صرف بھارت کی تکنیکی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ خطے میں اس کی دفاعی پوزیشن کو بھی کمزور دکھاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا‏
  • بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیسے تباہ ہوا؟ عینی شاہدین کے اہم بیانات سامنے آگئے
  • دبئی ائیر شو میں طیارے کی تباہی: سوشل میڈیا پر بھارتی ائیر چیف کو ہٹانے کی مہم زور پکڑ گئی
  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ ہلاک، مودی سرکار پھر رسوا
  • دبئی ایئر شو: 89ء سے اب تک پہلی بار حادثہ: بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ
  • دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والا طیارہ 550 کروڑ روپے مالیت کا تھا، بھارتی وزیر دفاع
  • تیجاس کی تباہی، بھارت کی مجموعی دفاعی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھ گئے
  • دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے
  • بھارتی طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات تھیں، دفاعی ماہرین