انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر، پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے میزبان کرغزستان کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔
And that’s the final whistle! Two games, two massive wins. The streak continues. Pakistan Zindabad! ???????????? pic.
پہلے ہاف میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکور کیا جس کے بعد اسکور 1-3 ہوگیا جو کھیل کے اختتام تک رہا۔
Muhammad Mustafa with a ROCKET! Pakistan leads 1–0 against Kyrgyzstan! ???????????? pic.twitter.com/fRbjZEB0yg
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 24, 2025پاکستان کی جانب سے محمد مصطفیٰ، عبدالصمد اور محمد عیسیٰ نے ایک ایک گول کیا۔
Abdul Samad once again proving why he wears the armband, makes it 2–0! pic.twitter.com/0gYuJcIZBq
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 24, 2025پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ 26 نومبر کو لاؤس، چوتھا میچ 28 نومبر کو یمن اور پانچواں میچ 30 نومبر کو گوام کے خلاف کھیلے گی۔
YOU ABDULLAHHHH — what a run, what an assist! And Muhammad Essa with the coldest finish! Pakistan lead 3–1! ???????????? pic.twitter.com/9WwQKJ2kOw
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 24, 2025
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت
پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔
حکومتِ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی قوانین کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
غزہ میں قابض صیہونی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
غزہ سٹی، دیرالبلاح، رفاہ اور نصیرات میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسپتال، اسکول اور پناہ گاہیں بھی مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، جبکہ شدید غذائی بحران کے باعث شہریوں کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہے۔
اسرائیل کی مغربی کنارے میں بھی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، جس سے خطے میں انسانی بحران اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔