نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال اور فلسطینی عوام کی بدستور جاری اذیت ناک حالت پر پاکستان نے ایک مرتبہ پھر نہایت واضح، دوٹوک اور اصولی مؤقف پیش کیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے تفصیلی بیان میں دنیا کو یاد دلایا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیش رفت کی چند جھلکیاں دکھائی دینے کے باوجود زمینی حقیقتیں اب بھی شدید تباہی، مسلسل جارحیت اور انسانی جانوں کے زیاں کے گرد گھوم رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں پچھلے 2 برس کے دوران اسرائیلی قبضے نے جس بے رحمی کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے کو کھنڈر بنا دیا ہے، وہ صرف ایک انسانی بحران نہیں بلکہ عالمی نظامِ انصاف کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے۔

سفیر پاکستان عاصم افتخار نے بتایا کہ 70 ہزار سے زائد فلسطینی، جن میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔ پورا معاشی و سماجی ڈھانچہ ملبے میں بدل چکا ہے جبکہ دنیا کی جانب سے بارہا کیے گئے جنگ بندی کے مطالبے مسلسل نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے اپنی بریفنگ میں دو اہم سفارتی پیش رفتوں کا ذکر کیا جو گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سامنے آئیں۔ پہلی پیش رفت وہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی نشست تھی جس میں عالمی برادری نے دو ریاستی حل کے لیے ناقابلِ واپسی اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔  دوسری بڑی کامیابی شرم الشیخ امن سربراہ اجلاس تھی، جہاں خطے اور عالمی طاقتوں نے جنگ بندی کے استحکام، انسانی المیے کے ازالے اور ریاستِ فلسطین کے قیام کے قابلِ عمل راستے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہی سفارتی کوششوں کا نتیجہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کی صورت میں سامنے آیا، جس نے امن کے لیے ایک نیا سیاسی دروازہ کھولا، تاہم پاکستانی مندوب نے تشویش ظاہر کی کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فورسز کے حملے مسلسل جاری ہیں اور 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ محض بیانات عملی تحفظ کا راستہ نہیں بن سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مغربی کنارہ بھی شدید عدمِ تحفظ کا شکار ہے جہاں اسرائیلی آبادکاروں کی پرتشدد کارروائیاں ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہیں اور متعدد فلسطینی دیہات جبری بے دخلی کا سامنا کررہے ہیں۔

عاصم افتخار نے امن عمل کے لیے بنیادی نکات پیش کیے جن میں قرارداد 2803 پر مخلصانہ عمل درآمد، مکمل جنگ بندی، انسانی امداد کی بلارکاوٹ رسائی، غزہ کی فوری تعمیرِ نو، جبری بے دخلی اور الحاق کی مکمل روک تھام، اسرائیلی آبادکاری کا خاتمہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر شفاف احتساب شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پائیدار سیاسی راستہ تب ہی ممکن ہے جب فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کا احترام کیا جائے اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق القدس شریف کو دارالحکومت بنا کر ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ یہ وقت فیصلہ کن ہے۔ اب وعدے نہیں، عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اعلان کیا کہ وہ فلسطینی عوام کی جدوجہد، ان کے حقوق، اور ان کی آزادی کے لیے نہ صرف سفارتی سطح پر بلکہ اصولی بنیادوں پر ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کی بے مثال ثابت قدمی عالمی برادری سے اسی درجے کے عزم کی متقاضی ہے اور پاکستان ان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان

نیویارک:

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

عاصم افتخار نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ صدرِ محترم ہم نائب خصوصی کوآرڈی نیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن عمل جناب رامیز الاکبروف کے جامع بریفنگ پر اُن کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے دنیا نے غزہ میں ایک تباہ کن جنگ کو کرب اور حیرت کے ساتھ دیکھا ہے، ایسی جنگ جس نے محصور، محاصرے میں جکڑے، بارہا بمباری کا شکار اور بھوک سے نڈھال فلسطینی عوام پر ناقابلِ بیان مصیبتیں ڈھا دی ہیں۔

70 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ تقریباً پوری سماجی و معاشی ڈھانچہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ جنگ بندی کے مطالبات کو مسلسل نظرانداز کیا گیا، اور احتساب کی پکاروں کا جواب مکمل استثنیٰ کے ساتھ دیا گیا۔

پاکستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ اس ہولناک منظرنامے کے بیچ، اور اسرائیلی جارحیت کے لگاتار حملوں کے باوجود، دو اہم پیش رفتیں سامنے آئیں، پہلی یہ کہ فلسطینی مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے جولائی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد 12 ستمبر کو نیویارک اعلامیہ منظور کیا گیا، اور اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران 22 ستمبر کو اس کانفرنس کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

اس اعلامیے میں ایک آزاد ریاستِ فلسطین کے قیام کے لیے ٹھوس، وقت مقررہ اور ناقابلِ واپسی اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا گیا، جو عالمی برادری کی بھرپور خواہش کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پھر دوسرا فیصلہ کن موڑ آیا جو سیاسی روابط اور مسلسل سفارت کاری کا نتیجہ تھا، شرم الشیخ امن سربراہ اجلاس خطے اور عالمی شراکت دار ایک مشترکہ مقصد کے گرد جمع ہوئے، جنگ بندی کو برقرار رکھنا، انسانی تباہی کا ازالہ کرنا، اور فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت اور ریاست کے قیام کے لیے ایک قابلِ اعتماد سیاسی راستے کی بنیاد رکھنا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسی عمل نے گزشتہ ہفتے اس کونسل کی جانب سے قرارداد 2803 کی منظوری کی راہ ہموار کی۔ اور یہ سب کچھ 23 ستمبر کو 8 عرب اسلامی ممالک کے صدر ٹرمپ کے ساتھ اجلاس سے شروع ہوا۔ اس اہم گروپ کا حصہ ہونے کے ناطے پاکستان نے صدر ٹرمپ کی اس پہل اور ذاتی کاوشوں کا خیرمقدم کیا، نیز جنگ کے خاتمے، غزہ کی تعمیرِ نو، بے دخلی کی روک تھام، جامع امن کے فروغ اور مغربی کنارے کے الحاق کو روکنے سے متعلق تجاویز کی حمایت کی۔ ا

ان کا کہنا تھا کہ س تمام عرصے میں پاکستان نے تعمیری کردار ادا کیا ہے، جو فلسطینی عوام اور ان کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کے لیے ہماری اصولی اور دیرینہ حمایت کا تسلسل ہے۔ لیکن اب بھی اسرائیلی فضائی حملوں میں شہریوں سمیت بچوں کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مستقل مندوب نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے تین سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں یہ ایک کڑوی حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے زبانی طور پر اعلان کردہ امن نے زمینی سطح پر ابھی تک مکمل تحفظ اور استحکام فراہم نہیں کیا۔ جانیں اب بھی ضائع ہو رہی ہیں، گھر اب بھی مسمار ہو رہے ہیں، اور خاندان اب بھی خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ مغربی کنارہ  بھی کسی لحاظ سے کم تباہ کن صورتحال کا شکار نہیں ہے۔ اسرائیلی آبادکاروں اور فوجی جارحیت میں بے مثال اضافہ ہوا ہے، اور اکتوبر وہ مہینہ ثابت ہوا جس میں 2006 میں اقوامِ متحدہ کی نگرانی کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ آبادکارانہ حملے ریکارڈ کیے گئے۔ ب

ندشوں، چھاپوں اور بڑھتے ہوئے خوف و ہراس کے ماحول میں پورے کے پورے دیہات بے گھر کر دیے گئے ہیں، خصوصاً شمالی مغربی کنارے میں۔ فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو لوٹنے کی اجازت دی جانی چاہیے، اور کمیونٹی کو مستقل خوف کے بغیر معمول کے مطابق چلنے کے قابل ہونا چاہیے۔

پاکستانی سفیر نے کا کہنا تھا کہ صدرِ محترم امن کی کوششوں میں حقیقی پیش رفت کیلیے چند اہم ترجیحات کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔

اول، قرارداد 2803 پر نیک نیتی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے، تاکہ شرم الشیخ سربراہ اجلاس سے پیدا ہونے والی رفتار برقرار  رہے، خصوصاً فلسطینیوں کی قیادت میں اور ان کی ملکیت  میں حکمرانی، تعمیرِ نو اور ادارہ جاتی صلاحیت کو آگے بڑھایا جائے۔

فلسطینی اتھارٹی کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے؛ امن فلسطینی عوام کو نظرانداز کر کے نہیں بنایا جا سکتا۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں قرارداد 2803 کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں مزید وضاحت سامنے آئے گی۔

عاصم افتخار نے کہا کہ میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکہ اور دیگر عرب-اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان نے اس عمل میں شمولیت اس لیے اختیار کی کہ یہ فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت اور ریاست کے قیام کے لیے ایک واضح راستہ فراہم کرتا ہے۔

دوم، جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے، اور کسی بھی یکطرفہ اقدام کے لیے زیرو ٹالرنس برقرار رکھی جائے تاکہ جنگ کا مستقل خاتمہ اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا ممکن ہو سکے۔ ہم غزہ بھر میں اسرائیلی قابض افواج کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

سوم، انسانی امداد تک بلا تعطل رسائی کی ضمانت دی جائے۔ سردیوں کے قریب آتے ہی غزہ کی تھکی ہوئی، بے گھر اور شدید زخمی و صدمہ زدہ آبادی کو مکمل تحفظ اور بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔

انسانی امداد میں رکاوٹ بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور اسے فوراً ختم ہونا چاہیے۔ • چہارم، غزہ کی بحالی اور تعمیرِ نو کا عمل بغیر کسی تاخیر کے شروع ہونا چاہیے۔  

پنجم، کسی بھی حالت میں نہ الحاق کیا جائے اور نہ ہی جبراً بے دخلی ہو۔ غزہ کی جغرافیائی وحدت اور اس کا مغربی کنارے کے ساتھ تسلسل ایک قابلِ عمل، خودمختار اور آزاد ریاستِ فلسطین کے لیے ناگزیر ہے۔

ششم، اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری کے پھیلاؤ کو اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آبادیاتی یا قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو فوراً روکا جائے—اس میں الحرام الشریف کی تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

ہفتم، بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں پر احتساب یقینی بنایا جائے۔ کیونکہ انصاف کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔ • ہشتم، تشدد کے اس چکر کو توڑنے کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیلی قبضہ تمام عرب علاقوں سے ختم ہو جن میں فلسطین، شام اور لبنان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی اُفق ضروری ہے ایک ایسا معتبر، وقت کا پابند سیاسی عمل جو متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر مبنی ہو اور جس کا مقصد ایک خودمختار، آزاد اور جغرافیائی طور پر مربوط ریاستِ فلسطین کا قیام ہو، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر قائم ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔

دو ریاستی حل پر بین الاقوامی کانفرنس، اس کا نیویارک اعلامیہ اور امن منصوبہ ایک دوسرے کے تکمیلی ہیں اور انہیں ایک متحد، ہم آہنگ اور مشترکہ عمل کے ذریعے ان وعدوں کی تکمیل کو آگے بڑھانا چاہیے جن کا مقصد ایک مشترکہ اور حتمی ہدف بین الاقوامی قانونی جواز کے مطابق ریاستِ فلسطین کا قیام کو حقیقت بنانا ہے۔

پائیدار امن اور استحکام کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں یہ لازم ہے، اور ہمیں اس کوشش میں کامیابی کو یقینی بنانا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جناب صدر پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ ناقابلِ تصور مصائب کے باوجود ان کی ثابت قدمی عالمی برادری کی طرف سے اسی درجے کے عزم اور یقین کی متقاضی ہے۔

پاکستان کے سفیر عاصم افختار نے کہا کہ یہ یقینی طور پر ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ اب کیے گئے وعدوں کو ٹھوس عملی اقدامات میں بدلنا ہوگا۔ پاکستان عزت، انصاف، حقِ خود ارادیت، اور ایک آزاد ریاست کے قیام کی جدوجہد میں فلسطین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔          

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں خونریزی جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید
  • مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال سنگین ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا اظہارِ تشویش
  • غزہ میں قتل عام جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید
  • سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان
  • اسرائیل کی جاری جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،طارق مدنی
  • اسرائیلی جیل میں احمد سعدات کی زندگی کو خطرہ، فلسطینی تنظیموں کا عالمی مداخلت کا مطالبہ
  • پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
  • اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کم نہ ہوئی‘حملے میں مزید 21فلسطینی شہید
  • عاصم افتخاراحمد کا جنرل اسمبلی مباحثے میں عالمی ادارے میں طاقت کےعدم توازن پرگہری تشویش کااظہار