افغان ائیرلائن کی غلط لینڈنگ، دہلی ایئرپورٹ بڑی تباہی سے بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
دہلی ائیرپورٹ پر ایک افغان ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران غلط رن وے پر اُتر گیا، مگر خوش قسمتی سے کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔ یہ واقعہ ایئر سیفٹی کے نقطہ نظر سے سنگین خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ طیارہ عام طور پر ٹیک آف کے لیے استعمال ہونے والی رن وے پر اتر گیا تھا، اور اگر اس وقت کوئی اور جہاز ٹیک آف کر رہا ہوتا تو تباہی ٹلنا مشکل ہو سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ’تیجاس‘ کی نئی تصاویر، طیارے کی تباہی کی وجہ سامنے آگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق افغان ائیرلائن کی فلائٹ FG‑311 ایک ایئر بس A310 طیارہ تھا، جسے ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) نے 29 L رن وے پر لینڈ کرنے کی ہدایت دی تھی، لیکن پائلٹ نے غلطی سے 29 R رن وے پر لینڈ کر دیا۔
پائلٹ نے بتایا کہ لینڈنگ کے دوران آئی ایل ایس (Instrument Landing System) سگنل کھو گیا اور کم دیکھائی دینے کی وجہ سے جہاز نے بصری لینڈنگ کرتے ہوئے دائیں رخ اختیار کر لیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ پائلٹ کی غلطی، کم دکھائی یا دیگر تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر رن وے پر لینڈنگ ہوئی۔
واقعے کے باوجود کسی ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران تصادم کا واقعہ پیش نہیں آیا، جس سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آریانا آیئرلائن ایئرپورٹ دہلی ایئرپورٹ غلط لینڈنگ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ریانا ا یئرلائن ایئرپورٹ دہلی ایئرپورٹ غلط لینڈنگ رن وے پر
پڑھیں:
طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں.
بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا
یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔
بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔
افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔