data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹر میں 38 سالہ خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر امریکی ویزا مسترد ہونے پر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر روہنی کی موت اس وقت سامنے آئی جب ان کے گھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ اہلِ خانہ نے دروازہ توڑا تو وہ انہیں مردہ حالت میں ملیں۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے جمعہ کی رات ممکنہ طور پر زیادہ مقدار میں نیند کی گولیاں لیں یا انجیکشن لگا کر جان لینے کی کوشش کی، تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

پولیس نے بتایا کہ گھر سے ایک مبینہ خودکشی نوٹ بھی ملا ہے جس میں انہوں نے ڈپریشن اور امریکی ویزا مسترد ہونے کا ذکر کیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکی پابندیوں کے باعث روسی تیل کا سودا ختم، بھارتی مکیش امبانی بھی پابندی کی لپیٹ میں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: بھارت، جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی کا دعویٰ کیا، آخرکار امریکی دباؤ کے سامنے پسپائی اختیار کر گیا،  امریکی پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے تحت بھارتی حکومت نے روس سے سستا تیل خریدنے کی پالیسی ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بڑی کمپنیوں کے روس کے ساتھ کیے گئے 10 سالہ تیل کے معاہدے واشنگٹن کی پابندیوں کے بعد عملی طور پر بے اثر ہو گئے ہیں،  اس فیصلے کے اثرات میں مکیش امبانی کی ریلائنس کمپنی بھی شامل ہے، جس نے امریکی حکم پر روسی تیل کی خریداری روک دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی بندش کے بعد ریلائنس کو مشرقِ وسطیٰ اور ممکنہ طور پر امریکا سے مہنگا خام تیل خریدنا پڑے گا۔ کمپنی کی ریفائنری یکم دسمبر سے غیر روسی خام تیل پر چلائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت برسوں روسی تیل سے اربوں ڈالر کا فائدہ اٹھاتا رہا، لیکن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگایا گیا 50 فیصد ٹیرف مودی حکومت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اسی دباؤ کے باعث بھارت نے روسی تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا حالانکہ ایک بھارتی کمپنی کے روس کے ساتھ تیل کے سودوں کی مالیت 33 ارب ڈالر سے زائد تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی واضح کر چکی تھی کہ روسی تیل کی خریداری جاری رہی تو امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر کوئی پیشرفت ممکن نہیں ہوگی، جس کے پیش نظر بھارت نے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • خواب میں خود کو آگ لگانے کا منظر دیکھ کر شہری نے حقیقت میں خودکشی کرلی
  • کراچی، کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، باپ بیٹا شدید زخمی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں زخمی ڈاکو گرفتار
  • قرآن و سنت کیخلاف تمام ترامیم مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • امریکی پابندیوں کے باعث روسی تیل کا سودا ختم، بھارتی مکیش امبانی بھی پابندی کی لپیٹ میں
  • لیہ میں لالچ کے ہاتھوں بیٹے کو فروخت کرنے والا ملزم ایک سال بعد گرفتار
  • خاتون کی بریت کے بعد پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سے ریکارڈ ڈیلیٹ کرنے کی استدعا مسترد
  • جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا
  • راہ چلتی خواتین کو چھیڑ کر فرار ہونے والا بائیک سوار ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار
  • دہلی کار بم دھماکے نے مودی کی نئی جنگی پالیسی کی حدود واضح کردیں، واشنگٹن پوسٹ