2025-11-24@17:16:04 GMT
تلاش کی گنتی: 62
«گاڑی موٹر سائیکل»:
کراچی پولیس نے شہریوں کو گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹس ٹھیک کروانے کیلیے 5 دسمبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس اب شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کرے گی۔ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری 5 دسمبر 2025 تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروالیں بصورت پولیس ان کی گاڑیاں یاسائیکلوں کو ضبط کیا جائے گا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ...
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہ قائد میں بورڈ آفس پل پر گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں سوار خاتون جاں بحق، جبکہ مرد زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ نارتھ ناظم آباد کی جانب نیچے اترنے والے ٹریک پر پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث خاتون پل سے نیچے جا گری اور جاں بحق ہو گئی۔ زخمی خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔...
—فائل فوٹو کراچی میں بورڈ آفس پل پر گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوار خاتون جاں بحق، جبکہ مرد زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ نارتھ ناظم آباد کی جانب نیچے اترنے والے ٹریک پر پیش آیا۔ شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2... پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث خاتون پل سے نیچے جا گری اور جاں بحق ہو گئی۔زخمی خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا...
تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں کمی کے ٹریفک پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنے قیمتی جانیں گنوانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سپرہائیوے دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں جمع ہو...
شہرقائد میں ٹریفک حادثات میں کمی کے ٹریفک پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔شہرقائد میں روزانہ کی بنیاد پر شہری اپنے قیمتی جانیں گنوانے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن تھانے کے علاقے سپرہائیوے دنبہ گوٹھ کے قریب تیزرفتار کرولا گاڑی نے اسکوٹی موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث اسکوٹی موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین پل سے نیچے جا گریں۔ پُل سے گرنے کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع پرعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں جمع ہو گئی جبکہ پولیس اورریسکیو ادارے بھی پہنچ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کو قریبی اور دوسری خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید اسپتال منتقل کی...
کراچی: شہر قائد میں ملیر ٹنکی اسٹاپ پر ایک افسوسناک حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 17 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ زیب ولد شاہد کے طور پر ہوئی ہے جس کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد شاہ زیب کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی اس کے بعد، چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اس کی میت کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اسے چھیپا سردخانے منتقل کر دیا گیا۔ متوفی شاہ زیب کے والد شاہد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے محبت کی شادی کی تھی تاہم اس کی زندگی...
ملیرکینٹ جناح ایونیو پرتیزرفتارڈمپر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوارایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا جب کہ شہید ملت ایکسپریس بلوچ کالونی پل پرمبینہ طورپرریس لگاتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکرمار دی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں جدید وخود کارای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہرمیں تیزرفتارڈمپرزکی ٹکرسے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔ اتوارکی صبح ملیرکینٹ تھانے کے علاقے جناح ایونیوپرواقع چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارکوٹکرماردی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال...
پشاور میں ڈاکو میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔یہ واقعہ پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پیش آیا ۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ایک ملزم نے کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کر کے راستہ روکا، جبکہ اسی دوران دوسرے ملزم نے اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے نقد رقم چھین لی۔واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔واقعے کی ویڈیو کے مطابق ایک ملزم نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کردی تھی جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے رقم چھین لیتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
کراچی: ملیر راشدی گوٹھ میں ڈبل کیبن گاڑی پر سوار نشے میں دھت شخص نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے راشدی گوٹھ میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے شخص عظمت شاہ نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ہٹ کیا اور گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو ڈبل کیبن ریوو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد کی گیا۔ ملیرکینٹ پولیس کے مطابق واقعہ کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایک مقدمہ غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ دوسرا شراب کے کین...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے نافذ کردیے ہیں جن کی رقم 5 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت سنگین خلاف ورزیوں پر جرمانہ ایک لاکھ روپے تک عائد کیا جائے گا۔ نئے قوانین کا مقصد لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کو روکنا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 5 ہزار روپے، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پبلک سروس اور لائٹ ٹرانسپورٹ پر 15 ہزار اور ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ...
سٹی 42 : پنجاب حکومت نے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کرنے والوں کے لیے نیا قانون نافذ کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا رول 47(3) میں ترمیم کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت اگر خریدار مقررہ مدت میں گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی رپورٹ نہیں کرتا تو اسے ٹرانسفر فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے موٹر سائیکل اور اسکوٹر کے لیے جرمانے 31 تا 60 دن تاخیر: 1,000 روپے 61 تا...
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹرسائیکل اور بیل گاڑی میں خوفناک تصادم ہوگیا۔لنک روڈ 346 جی بی پر میاں بیوی موٹر سائیکل پر جارہے تھے، حادثے میں شوہر عدنان خالد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی شازیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی،حادثے کی اطلاع پر پولیس حکام اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے عدنان اور زخمی شازیہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بیل گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی، فرار ہونے والے بیل گاڑی کے ڈرائیور کی بھی تلاش شروع کردی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات کے دوران6 افراد جاں بحق ہوگئے، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبرکوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سعید اللہ اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ رحیمہ کے نام سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں اور کوسٹ گارڈ چورنگی کے رہائشی ہیں۔ حادثہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کی ٹکر کے باعث...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلبائی پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
کراچی: ملیررفاہِ عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔ منگل کی صبح الفلاح تھانے کے علاقے ملیررفاہ عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رفاہ عام سوسائٹی کے رہائشی راحت شیخ بچے کواسکول چھوڑکرواپس آئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار شلوار قمیص میں ملبوس2 ملزمان نے راحت شیخ اور ان کی اہلیہ سے 2 موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ ملزمان واردات کے بعد...
نیٹی جیٹی پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 26 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا۔ پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال مٹیاری منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق دونوں افراد حیدرآباد سے ٹنڈواللہ یار جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ دینار شاخ کے مقام پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال مٹیاری منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق دونوں افراد حیدرآباد سے ٹنڈواللہ یار جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق سڑک پر موٹر سائیکل سلپ ہوئی پیچھے سے آنے والی گاڑی نے دونوں افراد کو کچل دیا۔
ویب ڈیسک : حکومتِ پنجاب کی جانب سے گاڑی اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت نمبر پلیٹس اب گاڑی کے بجائے گاڑی کے مالک کے نام پر جاری کی جائیں گی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کے مطابق اگست 2025 کے پہلے ہفتے سے پنجاب میں رجسٹرڈ تمام گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مالکان کے قومی شناختی کارڈ سے منسلک کی جائیں گی۔ نئی پالیسی کے تحت جب کوئی گاڑی فروخت کی جائے گی تو اس پر لگی نمبر پلیٹ نئے خریدار کو منتقل نہیں کی جائے گی، بلکہ وہ نمبر پلیٹ پرانے مالک کے پاس ہی رہے گی اور گاڑی خریدنے والے افراد کو نئی نمبر پلیٹ جاری کی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے نمبرزکے حوالے سے بڑافیصلہ کیا گیا ہے ، اب گاڑی کی بجائے مالک کے نام پرنمبرجاری ہوں گے۔پنجاب میں گاڑیاں یاموٹرسائیکلیں مالکان کے نام پررجسٹرڈہوں گی، ایکسائزحکام کے مطابق گاڑی ٹرانسفرکروانے کی صورت میں نمبرپلیٹ اتارکرپرانامالک ا پنے پاس رکھے گا ۔(جاری ہے) خریدارکونیانمبرالاٹ ہوگایا شرائط پوری کرنے کے بعد پہلے سے موجودخریدارکے پاس نمبرپلیٹ آویزاں کرسکے گا۔ نمبرپلیٹس ہولڈرز مرضی سے پرانانمبرسرنڈرکرکے نیانمبرنئی گاڑی کیلئے خرید سکیں گے۔نمبرپلیٹس کیٹگریز کے مطابق موٹرسائیکل اورگاڑی کوآویزاں کیاجاسکے گا،پرانی نمبرپلیٹس آویزاں کرنے پر500سی8ہزارتک اضافی فیس اداکرناہوگی۔نئے نظام بارے قوانین میں ترامیم ورولزبناکرسمری حکومت کوبھجوا دی گئی ہے اور اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے نئے نظام پر عملدرآمد شروع...
— فائل فوٹو کراچی میں ملیر سٹی گلشن قادری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق گلشن قادری کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق شخص کی شناخت 30 سال کے ذیشان احمد کے نام سے ہوئی۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ذیشان احمد کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ٹریلر ایک ساتھ تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ گاڑی نے ٹریلر کو اوور ٹیک کیا اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے...
کراچی کے علاقے انچولی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ملوث جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کے ڈرائیور عرب رضا کو پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی برآمد کر لی ہے۔ حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوئے تھے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز نے ظفر عباس کے ابتدائی دعوؤں کی نفی کردی ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ڈرائیور سے ابتدائی بیان لیا جا رہا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر ڈبل کیبن گاڑی کو رانگ وے سے دوسری سڑک پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے غلط سمت سے آتے ہوئے سڑک پار کرنے کی کوشش کی، جس...
لاہور (اوصاف نیوز) کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیووائرل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی. حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔ لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے.رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ ایس...
شارع پاکستان انچولی کے قریب جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفرعباس کی تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سمن آباد تھانے کے علاقے شارع پاکستان انچولی کے قریب تیز رفتار سیاہ ریوو رجسٹریشن نمبرایل ایچ 0110 نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرماری اور موقع سے فرار ہوگئی۔ حادثے کے باعث ریوو کی نمبر پلیٹ گر گئی جسے موقع پر موجود شہریوں نے اٹھالیا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں پہلے شارع فیصل پر واقعے نجی اسپتال اور بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی نوجوانوں کی شناخت...
شاہدرہ لاہور میں عینی شاہدین نے بتایا کہ 10 سے 11 سالہ بچے نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث چڑھائی، کار ڈرائیور بچے نے پولیس کو بیان دیا کہ ماموں نے کہا کہ گاڑی لے جاؤ اور سیکھو، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ شاہدرہ میں کم سن کار سوار نے 3 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے، موقع پر موجود شہریوں نے لڑکے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر...
لاہور: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 11 سالہ بچہ بغیر کسی لائسنس یا نگرانی کے گاڑی چلا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، کمسن بچہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی...
لاہور: سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر قیمتی موبائل فونز اور موٹر سائیکل ہتھیانے والے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا۔ گجرپورہ پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز کی خرید و فروخت کے لیے سوشل میڈیا ایپ پر بطور خریدار مالک سے رابطہ کرتے تھے اور چیک کرنے کے بہانے موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز سمیت رفو چکر ہو جاتے تھے۔ ایس ایچ او محمد زکاء اور پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کو گرفتار کیا۔ گروہ کے سرغنہ علی شہباز کو سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گروہ کا سرغنہ اور ریکارڈ یافتہ ملزم...
کراچی: شہر قائد میں سپرہائی وے غازی گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔. تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سپرہائی وے غازی گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ عبدالحفیظ ولد عبدالمجید کےنام سے کی گئی، متوفی غازی گوٹھ کا رہائشی تھا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
علی ساہی: پنجاب بھر میں گزشتہ چار سال سے زیر التوا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی 30 لاکھ نمبر پلیٹس کی تیاری کا مسئلہ آخر کار حل، حکومت نے باقی ماندہ نمبر پلیٹس کی تیاری کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں 19 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے ذریعے گاڑی مالکان کو فراہم کی گئیں جبکہ مزید 11 لاکھ نمبر پلیٹس کی تیاری کا عمل اب شروع ہونے جا رہا ہے۔موٹر سائیکلوں کے لیے 9.5 لاکھ نمبر پلیٹس اور گاڑیوں کے لیے 1.5 لاکھ نمبر پلیٹس تیار ہوں گی۔، باقی رہ جانے والی پلیٹس بھی این آر ٹی سی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) )گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 38 سالہ موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پی آئی ڈی سی پل پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت اڑتالیس سالہ محمد رفیق کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی۔ ناظم آباد پل پرٹریفک حادثے میں اورنگی ٹاؤن کا رہائشی موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا،گارڈن ایسٹ البیلا سگنل کے قریب عمارت کی تیسری منزل سے گرکرمزدور جاں بحق ہوگیا۔
سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سواروں کی ہلاکت کا مقدمہ سرکاری بینک کے افسر کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹہ چلیا ٹول پلازہ کے قریب 4 جون بروز بدھ کو تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جبکہ دوسرا دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ چار دن بعد 8 جون کو ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے کینجھر جھیل تھانے میں درج کیا گیا، جس میں نیم سرکاری بینک کے ڈپٹی سی ای او کو نامزد کیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق شخص قاسم کے بھائی مدعی مقدمہ پیر بخش کے مطابق، حادثے کے وقت...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں دو روز قبل پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیابان اتحاد پر پیش آنے والے حادثے کی فوٹیج میں نوجوان کو ہلکی رفتار سے موٹرسائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں اسی اثنا ایک تیز رفتار گاڑی آئی جس نے تیزی سے کٹ مارا تو نوجوان قیمتی گاڑی کے پچھلے دروازے سے ٹکرا گیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھن راج نے گاڑی چلانے والے کو حادثہ کا قصور وار کہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر کا کہنا ہے کہ دھن راج کے پاس لائسنس ہونے یا نہ ہونے کا علم نہیں ، بظاہر وہ 16 سے 17 سال کا...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)کراچی میں بااثر کار سوارشخص نے موٹر سائیکل سوار کوفیملی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ ڈیفنس کے فیز 6 کے علاقے خیابان اتحاد کمرشل میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، پولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا ہے اور گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ بااثر شہری تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ،بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا اچانک موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد بااثر شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار...
معروف میڈیا ہاوس کے مالک ’ سلمان فاروقی ‘ کا گاڑی سے ٹکر مارنے پر نوجوان پر تشدد ، شرمناک ویڈیووائرل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں پیسے کے نشے میں دھت افراد کے نوکری پیشہ اور متوسط طبقے پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور آئے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو منظر عام پر آتی رہتی ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہتی ہے جس سے انصاف کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھتے رہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ ڈیفنس کے فیز 6 میں پیش آیا جہاں بائیک کی ٹکر گاڑی سے ہونے پر مارکیٹنگ کمپنی اور میڈیا ہاوس ’’BIONIC‘‘ کے مالک سلمان فاروقی کا فرعونیت بھرا روپ دیکھنے کو ملا، اس شخص نے نہ صرف موٹر سائیکل والے کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ساتھ کھڑی...
کراچی میں چند گھنٹوں کے درمیان مختلف حادثات میں 4 افراد کی جان چلی گئی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے آن لان فوڈ ڈیلیوری کا موٹرسائیکل رائیڈر مرتضیٰ جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ تین تلوار کے قریب کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جام صادق پل اور کارساز کے قریب بھی حادثات میں 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگئے۔
نئے مالی سال میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن فیس میں اضافے کی تجاویز مرتب کر لیں، جن میں ایک ہزار سی سی تک کار کی رجسٹریشن فیس 1200 سے بڑھا کر 5000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہزارسی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 2000 سے 11000، 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3000 سے بڑھا کر 22000 کرنے کی تجویز ہے۔ ایچ ٹی وی کی رجسٹریشن فیس بھی 4000 روپے سے بڑھا کر 11000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ویب ڈیسک: نئے مالی سال میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی رجسٹریشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن فیس میں اضافے کی تجاویز مرتب کر لیں، جن میں ایک ہزار سی سی تک کار کی رجسٹریشن فیس 1200 سے بڑھا کر 5000 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہزارسی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 2000 سے 11000، 1800 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3000 سے بڑھا کر 22000 کرنے کی تجویز ہے۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ ایچ ٹی وی کی رجسٹریشن فیس...
لاہور(نیوز ڈیسک) ٹریفک پولیس نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پانچ نئے سخت ترین قوانین نافذ کردیے گئے، جس کے تحت اب چالان کی بجائے براہ راست گرفتار کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے نئے سخت ترین قوانین نافذ کردیئے ، جس کے تحت ٹریفک خلاف ورزی پر اب چالان کی بجائے براہ راست گرفتار کیا جائے گا یا ایف آئی آر درج ہوگی۔ نابالغ ڈرائیورز کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ ان کے والدین کو بھی قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ اگر کوئی نابالغ بچہ گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تو والدین کو بھی سزا یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ لاپرواہ ڈرائیونگ، تیز رفتاری،...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ مرد شدید زخمی ہوگیا ، دونوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنھیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
کراچی: سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفیہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی : گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں ، شہر قائد میں سخت ترین ٹریفک قوانین نافذ کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک کے سخت ترین قوانین کا نفاذ کردیا گیا ،اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرپانچ ہزارسے پانچ لاکھ تک جرمانےہوں گے جبکہ شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا جائے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ اب قوانین کی خلاف ورزی پر پیسے دو جان چھڑاو والا سسٹم نہیں چلے گا اور جدید کیمروں کی مدد سے پیپر لیس سسٹم کے تحت چالان گھر تک پہنچائیں گے۔ پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ موٹر بائیک کے لیے پانچ ہزار، کار کے لیے دس ہزار، بسوں کے لیے پندرہ...
کراچی: سپرہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھانجہ زخمی ہوگیا ، متوفی کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے خان جی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عدنان خان ولد سعید خان اور زخمی کی 9 سالہ عفان ولد عمیر کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی:...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے پشاور روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں ولید اور ذیشان شامل ہیں، دونوں مقتول کچھ تھانہ آرے بازار کے قتل کے مقدمے میں ملوث تھے۔ دونوں مقتولین کو ماتحت عدالت سے سزا ہوئی تاہم اعلی عدالت کے احکامات پر کچھ عرصہ قبل رہا ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتولین کو بدلہ لینے کے لیے انکے مخالف فریق نے قتل کیا ہے، تاہم...
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ سائٹ ایریا غنی چورنگی کار شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجا رہے تھے کہ ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران سفر جاں بحق ہوگیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 22 سالہ عزیز کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے...
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان خود پر حملے کے کچھ ہی دنوں بعد ممبئی کی ٹریفک سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر سواری کرتے دکھائی دیئے ہیں۔ اداکار سیف علی خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل، انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سیف علی خان سفید کُرتا پاجامہ پہنے ایک اسکوٹر پر سوار نظر آ رہے ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد اس طرح ان کا سڑکوں پر بغیر...
تصویر: اسکرین گریب کراچی میں شارع فیصل کارساز پر گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ متوفیہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے بیٹی اور داماد کو ٹکر ماری جس سے دونوں دم توڑ گئے۔ کراچی: کارساز پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحقعینی شاہد کے مطابق کار نے میرے سامنے موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون کو ٹکر ماری۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے اور اس کی عمر 17 سال ہے۔ملزم نے بتایا کہ اس نے گاڑی چلانے کے لیے اپنے دوست سعد سے...
لاہورکے علاقے تھانہ ڈیفنس بی میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کےمطابق حادثے میں زخمی ہونے والے محرر ارسلان کی حالت سر میں چوٹ لگنے کے باعث نازک ہے اور اس کو طبی امداد لے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں وائرلیس آپریٹر دانیال ذیشان کو بھی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ گاڑی کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی مین کارساز روڈ پر کار سوار نے میاں بیوی کو روند ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، کار سوار زیر حراست، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا ریسکیو ذرائع کے مطابق مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا تھا۔ ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا۔ کار میں سوار ایک شخص کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 فرار ہوگئے ہیں۔...
کراچی میں کارساز روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی فرار ہونے لگی مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا، اس دوران مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا اور اس میں سوار ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، تین فرار ہوگئے۔شارع فیصل پر مشتعل افراد نے ٹکر مارنے والی گاڑی پر توڑ پھوڑ کی، اس دوران ٹریفک جام ہوگیا۔ اس موقع پر مشتعل شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کار سوار کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ اس واقعہ کے عینی شاہد کے مطابق دو کاریں ایئرپورٹ کی طرف سے ریس لگاتی آ رہی تھیں،...
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دیپال پور روڈ پر 51 ٹو ایل نیو غلہ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی ، جس سے شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاوند جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دیپال پور روڈ پر 51 ٹو ایل نیو غلہ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی ، جس سے شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے...
کراچی: نیپا پل پر دو روز قبل شام کے وقت خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی غلط سمت سے پل پر چڑھ رہی ہوتی ہے کہ اسی دوران درست سمت سے موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا جاتی ہے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پل سے گر جاتا ہے۔ پل سے گرنے کے فوراً بعد موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد، گاڑی کے ڈرائیور کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے گاڑی ڈرائیور کے خلاف عزیز...
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور چلتی ٹریفک میں گاڑی کو چکر لگاتے ہوئے دکھائی دیتا ہے اور اچانک اس کی رفتار بڑھا کر ڈرفٹنگ شروع کر دیتا ہے۔ اس دوران گاڑی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار دونوں افراد زخمی ہو جاتے ہیں اور ان کی موٹر سائیکل گاڑی کے اگلے بمپر میں پھنس جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے طارق روڈ کے قریب ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں لگژری گاڑی کے ڈرائیور نے کرتب کے دوران دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں سفید رنگ کی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے طارق روڈ کے قریب ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں لگژری گاڑی کے ڈرائیور نے کرتب کے دوران دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں سفید رنگ کی گاڑی میں سوار دو افراد دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور چلتی ٹریفک میں گاڑی کو چکر لگاتے ہوئے دکھائی دیتا ہے، اور اچانک اس کی رفتار بڑھا کر ڈرفٹنگ شروع کر دیتا ہے۔ اس دوران گاڑی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار دونوں افراد زخمی ہو جاتے ہیں اور ان...
ڈیفنس خیابان ساحل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ ڈیفنس فیز 8 خیابان ساحل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی۔ شدید زخمی نوجوان کو 25 سالہ احتشام کے نام سے شناخت کیا گیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس متوفیہ کی شناخت کی کوششیں...
موٹرسائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت پر مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگادی ، ڈرائیور فرار بلدیہ میں مزداکی ٹکر سے بچہ جاں بحق ، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی ،مقدمہ درج شہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث ولد محمد سلیم موقع پر جاں بحق جبکہ 18...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آئے روز تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بااثر افراد کے اہل خانہ غریب افراد پر دن دیہاڑے ظلم ڈھاتے ہیں لیکن ان کیخلاف قانون حرکت میں آنے کی تو دور کی بات ہے ان غریبوں کی تھانے کچہریوں میں فریاد سننے والا بھی کوئی نہیں ایسا ہی واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Observer (@pakobserver) تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک خاتون مسلسل موٹر سائیکل سوار شخص کو نہ صرف غلیظ گالیاں دے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی نے ایک اور زندگی نگل لی ،موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک ، بیوی اور 2 زخمی، سخی پیر تھانے کی حدور بابا فرید پلازہ کے قریب کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل پر سوار عمران بھٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عنبر ین زوجہ عمران،8سالہ اریبہ اور9سالہ حسین ولد عمران بھٹی زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا ،پولیس نے سندھ سالڈ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین...
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔