راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے پشاور روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں ولید اور ذیشان شامل ہیں، دونوں مقتول کچھ تھانہ آرے بازار کے قتل کے مقدمے میں ملوث تھے۔

دونوں مقتولین کو ماتحت عدالت سے سزا ہوئی تاہم اعلی  عدالت  کے احکامات  پر  کچھ عرصہ قبل  رہا ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتولین کو بدلہ لینے کے لیے انکے مخالف فریق نے قتل کیا ہے، تاہم صورتحال مدعی سامنے آنے اور تفتیش پر واضح ہو گی۔

مقتولین کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقتولین کے لواحقین بھی اسپتال کے باہر جمع ہو گئے ہیں۔

مقتولین کے لواحقین اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے باہر شدید احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اپستال ایمرجنسی کا عملہ یرغمال ہو کر رہ گیا ہے۔

علاقے میں ہوائی فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں گئیں ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گلگت: سٹی اسپتال میں پولیس اور ملزم میں فائرنگ کا تبادلہ، خاتون جاں بحق

— فائل فوٹو

گلگت کے سٹی گورنمنٹ اسپتال میں پولیس اور ملزم میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اپنے 6 دن کے بچے کو ٹیکا لگوانے آئی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ 

سٹی گورنمنٹ اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار ایک ملزم کے تعاقب میں اسپتال میں داخل ہوئے اور فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے اسپتال آئی خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

 فائرنگ سے ملزم زخمی ہوا جو زیر علاج ہے۔ 

فائرنگ سے جاں بحق خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ وہ چھ دن کے بچے کو ٹیکا لگوانے اسپتال آئے تھے، ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے، فوری طور پر انصاف دلایا جائے۔

پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ، دو راہگیر اور ایک ملزم زخمی

کراچی سچل تھانے کی حدود گبول گوٹھ میمن اسپتال کے...

 ڈپٹی کمشنر امیر اعظم حمزہ کے مطابق اسپتال میں فائرنگ کا آرڈر دینے والے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جبکہ جاں بحق خاتون کے ورثاء کو 4 لاکھ روپے امداد کے طور پر دیئے جائیں گے۔

ایس ایس پی کے مطابق اسپتال میں فائرنگ کرنے والے 7 پولیس اہل کاروں کو گرفتار کر کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت: سٹی اسپتال میں پولیس اور ملزم میں فائرنگ کا تبادلہ، خاتون جاں بحق
  • شکار پور: مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
  • سیالکوٹ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ماں بیٹا قتل
  • بھلوال میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد قتل
  • کراچی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • کراچی، واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق
  • کراچی میں خونی واٹر ٹینکر نے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی جان لے لی
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، 3 بچوں کے باپ موٹر سائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا
  • گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سواروں کی ہلاکت کا مقدمہ نیم سرکاری بینک کے افسر کیخلاف درج