پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
پشاور میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔
گزشتہ روز تاک میں بیٹھے 4 مسلح افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جانے والے شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔
فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، واقعے میں ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا، مسلح افراد مقتولین کا شادی ہال سے نکلنے کا انتظار کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر ملزمان سر عام اسلحہ لہراتے رہے جب کہ واردات کا مقدمہ تھانا پھندو میں درج کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر 5 ملزمان کے خلاف درج کی گئی، متن میں کہا گیا کہ مقتولین شادی سے واپس جا رہے تھے، واپسی پر جمیل چوک میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔
ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گذشتہ شام پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔