Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:01:55 GMT

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے

اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، سوشل میڈیا پر تقریب کی خوبصورت تصویریں وائرل ہوگئیں۔

پاکستان کی مقبول ڈیجیٹل کریئیٹرز اور سوشل میڈیا اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین کی زندگی کے حسین سفر کا ایک اور خوبصورت سنگ میل طے ہوگیا، 25 اپریل 2025ء کو ربیکا خان کے گھر پر دونوں کی شادی کی تاریخ طے ہونے کی پروقار اور خوشگوار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

ربیکا خان نے اس خاص موقع پر ایک دلکش پیچ پنک رنگ کا بھاری لباس زیب تن کیا، جس پر نفیس کڑھائی اور جھلملاتی آرائش نے ان کے حسن کو دوبالا کردیا، ربیکا نے اپنے بالوں میں خوبصورت سلور کا پراندا بھی سجایا، جو ان کے روایتی انداز کو اور بھی دلکش بنا رہا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabeeca Khan (@rabeecakhan)

دوسری جانب حسین ترین نے سفید کرتا پاجامہ پہنا، یہ روایتی لباس تقریب کے ماحول سے مکمل ہم آہنگ نظر آیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabeeca Khan (@rabeecakhan)

سوشل میڈیا پر اس تقریب کی خوبصورت تصویریں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس خوبصورت جوڑے نے گزشتہ سال جون میں منگنی کی تھی، ربیکا خان نے تقریب کے دوران خوشی خوشی اعلان کیا کہ ان کی شادی کی تقریبات بہت جلد شروع ہونے والی ہیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی شادی کی ربیکا خان

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی