Jang News:
2026-07-24@08:50:28 GMT

سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کتنے میں خریدی جارہی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کتنے میں خریدی جارہی ہے؟

سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی 22 روپے فی یونٹ سےحساب سے خریدی جارہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی خریداری کی قیمت میں کمی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی22 روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کے بجلی نرخوں پر اجلاس ہوا تھا، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جون2025 ءمیں ای سی سی نے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی نرخ 10 روپے فی یونٹ مقررکیے تھے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے یہ فیصلہ روک دیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے مطابق

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش